محمد شکیل عطاری
محفلین
مائیکروسوفٹ ورڈ میں ٹیکسٹ اور پیراگراف بارڈرز کی سہولت موجود ہے۔ جب "ٹیکسٹ" کو منتخب کیا جاتا ہے تو صرف متن کے گرد بارڈر لگتا ہے۔ مگر جب ایک اُردو متن کے درمیان کوئی لفظ انگریزی کا یا نمیرک ہندسہ آ جاتا ہے تو مائیکروسوفٹ 2016 میں اُردو متن کے گرد الگ بارڈر لگاتا ہے اور انگریزی لفظ کے گرد الگ۔ یہ مسئلہ مائیکروسوفٹ ورڈ 2010 اور غالباً مائیکروسوفٹ ورڈ 2013 میں بھی اس طرح کا مسئلہ درپیش نہیں آیا مگر شاید 2016 میں یہ مسئلہ درپیش ہے۔ کیا کوئی اس کی وجہ اور حل ارشاد فرما سکتا ہے؟ جزاک اللہ خیرا