فرخ
محفلین
السلام و علیکم
کچھ پوسٹس پر ورڈ کے بارے میں اکثر یہ شکائیت پڑھنے میں آتی ہے کہ اس میں اردو صحیح طور پر جسٹیفائیڈ (Justified) نہیں ہوتی۔ خاص طور پر وہ احباب جو ورڈ سے پی ڈی ایف بناتے ہیں وہ اکثر یہ شکائیت کرتے نظر آتے ہیں۔
میں نے کچھ دن پہلے مائیکروسافٹ آفس(7020) کا اردو لینگویج پیک انسٹال کیا تھا۔ اب اسکے بعد، ورڈ میں اردو کچھ بہتر جسٹیفائیڈ ہوتی نظر آرہی ہے۔ ذرا ملاحظہ کیجئے:
جسٹیفائیڈ کرتے وقت لفظ واشنگھٹن کی دھجیاں بکھر گئیں اور یہ شائید فانٹ سے متعلق مسئلہ ہو، کیونکہ باقی الفاظ ٹھیک لگ رہے ہیں۔
اور نیچے والے پیراگراف کو میں نے کالمز میں تبدیل کر دیا تھا، مگر ترتیب سیٹ نہیں کی تھی اسلئے کالم نمبر 2 سیدھے ہاتھ پر نظر آرہا ہے۔ اور میرا خیال ہے کہ اردو لینگیوج پیک کے باوجود ابھی یہ کالم کی ترتیب انگیزی والی ہی رکھتا ہے۔ مگر اسے ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی ابھی میں نے اسلئے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ممکن ہے احباب میں سے بھی کچھ حضرات نے اس لینگویج پیک کے ساتھ تجربات کئے ہوں۔ تو کوئی اچھا مشورہ ضرور دیجئے گا کہ اسکے اور کیا کیا فائدے اُٹھائے جا سکتے ہیں۔