سلمان امین
محفلین
السلام علیکم
ڈاؤن لوڈ لنک
مائیکروسافٹ ورڈ میں اردو شاعری لکھنے کے لیے سب سے پہلے آپ کے پاس اردو فونٹ اور اردو کی بورڈ انسٹال ہونا چاہیے۔ اگر یہ آپ کے پاس انسٹال نہیں ہیں تو اوپر دیے گئے لنک پر جائیں اور وہاں سے اردو کی بورڈ اور تمام موجود فونٹس یا کم از کم ’’علوی نستعلیق‘‘ کو انسٹال کر لیں۔ اب آپ کا کمپیوٹر مائیکروسافٹ ورڈ میں شاعری کی کمپوزیشن کے لیے بالکل تیار ہےبس مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔
۱۔مائیکرو سافٹ ورڈ (2007 سے 2013 تک ) اوپن کریں اور (آلٹ + شفٹ پریس کر کے) کی بورڈ کو انگلش سے اردو میں تبدیل کر لیں۔
۲۔ اوپر ٹولز میں بنے ہوئے ایرو سے ٹیکسٹ ڈائیرکشن کو ’’رائیٹ ٹو لیفٹ‘‘ سلیکٹ کر لیں جو کہ اردو لکھنے کی درست سمت ہے۔
۳۔ فونٹ کو ’’ علوی نستعلیق ‘‘ پر ، فونٹ سائز کو ’’ ۱۶ ‘‘ پر اور ٹیکسٹ جسٹیفیکیشن کو ’’ جیسٹیفائی ‘‘ پر سیٹ کر لیں۔
۴۔ پیج سیٹ اپ اوپن کریں اور لیفٹ اور رائیٹ مارجنز دونوں طرف ۲، ۲ یا ڈھائی ڈھائی انچ چھوڑ دیں۔
۵۔ اب آپ شعر کی پہلی لائن لکھیں اور آخر میں اینٹر پریس کرنے کی بجائے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں۔ اس سے آپ کا ٹیکسٹ دونوں طرف سے برابر ہوجائے گا۔
۶۔ اب دوسری لائین لکھیں اور اسی طرح سے ’’شفٹ + اینٹر‘‘ پریس کریں اور اسی طرح لکھتے جائیں۔
امید ہے آپ کے لیے یہ معلوماتی ٹٹوریل کارآمد ہو گا۔