مائیکرو سافٹ ورڈ 2007 میں اُردو جملے میں انگریزی کے الفاظ کیسے لکھے جاتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟

Muhammad Ikram

محفلین
السلام علیکم دوستو۔
پلیز ہیلپ می کہ مائیکرو سافٹ ورڈ 2007 میں اُردو جملے کے درمیان انگریزی الفاظ کیسے لکھے جاتے ہیں؟ پلیز مکمل ٹیوٹورئل فراہم کیجئے گا۔ شکریہ
 

شکیب

محفلین
آپ اردو لکھنے کے لیے کون سا فونیٹک کی بورڈ استعمال کررہے ہیں؟ انگریزی لکھنے کے لیے محض آپ کو زبان انگلش کرنی پڑے گی،Like thisاور درمیان میں انگریزی لکھی جائے گیWithout any problem
غالبآ آپ نے سمت کوبائیں سے دائیں رکھا ہوگا، اس لیے کچھ گڑبڑ دکھا رہا ہوگا۔۔۔ اس کے لیے سمت کو دائیں سے بائیں کرلیں۔ نتائج سے آگاہ فرمائیں With a little bit expalanation
 

شکیب

محفلین
رائٹ ٹو لیفٹ کرنے کے لیے
1۔آفس کی بٹن پر کلک کریں
pP3cW.png

2۔ Word Optionپر کلک کریں
pP3cW.png

3۔ Cusotmize
90AJn.gif

4.ہوم ٹیب چنیں

5۔ لسٹ میں سے ۔right-to-left dircectionڈائرکشن چنیں۔۔ اور Add کر لیں، پھر ok کردیں۔
6۔اوپر اب آپ کو یہ سائن نظر آئے گا رائٹ ٹو لیفٹ والا۔۔۔ آپ پورے ٹیکسٹ کو سیلکٹ کرکے وہ بٹن دبادیں۔۔۔۔رائٹ ٹو لیفٹ ہوجائے گا۔
 

ابن رضا

لائبریرین
یہ علامت ٹول ربن میں پہلے سے موجود ہے
image_13.png

اس کی شاٹ کٹ کی یہ ہے

If the user presses Ctrl + the right Shift key, the text direction becomes Right-to-Left. Notice that the Right-to-Left text direction button is now enabled.
 

شکیب

محفلین

ابن رضا

لائبریرین
یہ تو شارٹ کٹ کے لیے ربط ہے۔۔۔ میرا سوال آپ کے ربن میں موجود رائٹ ٹو لیفٹ والے آئکن کی موجودگی کے بارے میں ہے جو میرے پاس (فی الحال جس کمپیوٹر پر کام کررہا ہوں اس میں) ناپید ہے۔
میرے پاس اب یہ ورژن موجود نہیں ورنہ دیکھ کر بتا دیتا
 

Muhammad Ikram

محفلین
میں کچھ زیادہ نہیں سمجھا آپ لوگوں کی باتوں کو ۔۔۔۔کیونکہ شاید میرا سوال کچھ محتلف ہے۔
مجھے ورڈ یا ایکسل 2007 میں اس طرح لکھنا ہے۔۔۔۔مگر کیسے ؟
Untitled_1.png

 

Muhammad Ikram

محفلین
اُوپر والی لکھائی میں اُردو کے بیچ بیچ انگلش بھی ہے۔۔۔۔۔مجھے اس طرح لکھنے کا طریقہ ایک مکمل ٹیوٹورئل کی شکل میں درکار ہے۔ شکریہ۔
 

محمدظہیر

محفلین
یہ علامت ٹول ربن میں پہلے سے موجود ہے
image_13.png

اس کی شاٹ کٹ کی یہ ہے

If the user presses Ctrl + the right Shift key, the text direction becomes Right-to-Left. Notice that the Right-to-Left text direction button is now enabled.
ابن رضا بھائی نے جو لکھا ہے وہی طریقہ ہے
اردو لکھتے وقت بیچ میں انگریزی لفظ لکھنا ہو تو کیبورڈ لے پر کنٹرول بٹن اور شفٹ بٹن ایک ساتھ دبائیں انگریزی لفظ لکھنے کے بعد دوبارہ کنٹرول بٹن کے ساتھ شفٹ بٹن دبائیں پھر دوبارہ اردو میں جاری رکھیں۔ اس کے لیے ٹیوٹوریل کی ضرورت نہیں ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
آلٹ + شفٹ سے زبان تبدیل ہوتی ہے۔ کنٹرول + رائٹ / لیفٹ شفٹ سے ٹیکسٹ ڈائریکشن تبدیل ہوتی ہے۔
معذرت، میں نے آلٹ کو کنٹرول سمجھ لیا۔ موبائل سے لکھ رہا ہوں اس لیے کنفیوژ ہوا۔ لکھنے کے بعد مجھے خود بھی اپنی بات پر شک ہوا تھا :)
اکرام صاحب اردو لکھنے کے دوران آلٹ اور شفٹ دبائیے زبان دبدیل ہوجائے گی
 

الف عین

لائبریرین
اگر آپ کے کی بورڈ میں ہی LRM اور RLM وجود ہیں تو جہاں اردو ختم ہو، وہاں ایک عدد RLM کیریکٹر لگا دیجئے، اور انگریزی لکھنے کے بعد ایک عدد LRM لگا دیں۔ محض ٹیکسٹ ڈائریکشن بدلنے سے بھی انگریزی حروف گڑبڑ کرتے ہیں۔
اگر اردو کی بورڈ میں یہ کیریکٹرس موجود نہ ہوں، تو نوٹ پیڈ کھولیں۔ پہلے اردو لکھیں، پھر رائٹ کلک کریں اور اس مینو میں Show unicode control character اور اس کے بعد اس میں LRMاور RLM انزرٹ کر دیں۔ اور نوٹ پیڈ سے ورڈ میں کاپی پیسٹ کر دیں۔
 

Muhammad Ikram

محفلین
ابنِ رضا صاحب کے بتائے گئے اُصول سے کام چلا۔۔۔۔تھینکس۔
اب یہ بھی بتایا جائے کہ فورم پہ اس طرح لکھنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟
 

Muhammad Ikram

محفلین
بہت class کی بات بتائی ہے آپ نے۔
یہ ٹرک اسی فورم پہ useہوتا ہے۔۔۔۔دوسرے فورمز پہ اس طر ح کرنے کے لئے کونسی Trickکرنی پڑتی ہے؟
 
Top