مائیکل جیکسن کی موت اور سرچ انجنز

محمدصابر

محفلین
یہ پوسٹ اس لئے کر رہا ہوں کہ کل مائیکل جیکسن کی موت کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں ان میں سے کچھ کو زیر بحث لایا جائے۔ مائیکل جیکسن کی موت کی خبر کی اس قدر تلاش کی گئی کہ گوگل تو تقریباً آدھ گھنٹے تک یہی سمجھتا رہا کہ شاید وائرس کا کوئی نیا حملہ ہو گیا ہے۔
michael-jackson-searches.png


ان کے بلاگ کے مطابق
The spike in searches related to Michael Jackson was so big that Google News initially mistook it for an automated attack. As a result, for about 25 minutes yesterday, when some people searched Google News they saw a "We're sorry" page before finding the articles they were looking for.

جو لوگ انٹرنیٹ کے قریب نہیں تھے انہوں نے موبائل سے تلاش کی اور موبائل سے تلاش بھی سب سے آگے تھی۔
یاہو نیوز پر بھی 16٫4 ملین لوگ اس خبر کی تلاش میں آئے جو کہ یاہو کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلا ریکارڈ الیکشن والے دن کا تھا۔
یاہو کی بلاگ پوسٹ پر 21000 تبصرے ہوئے جو ایک ریکارڈ ہے۔
فلکر پا ایک دن میں مائیکل سے متعلق 4000 تصاویر پوسٹ ہوئیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہاں جی وہ تو ایک مثال بن چکا تھا۔ جب بھی کوئی ذرا سا بھی مٹکتا تو لوگ یہی کہتے تھے۔ او بے جا او تُو ایڈا مائیکل جیکسن
 
Top