کاشفی

محفلین
ماتمِ اقبال
تلوک چند محرُوم

اقبال کی موت پر بپا ماتم ہے
اے اہلِ سخن! بہت بڑا ماتم ہے

نغموں سے کہو کہ آج نالے بن جائیں
رضوانِ ریاضِ شعر کا ماتم ہے!
-------------------
چمن را گلفشاں کردی و رفتی
وطن را گلستاں کردی ورفتی!

زطبعِ خود کہ بودا بربقا بار
سخن را جاوداں کردی ورفتی!
-------------------
دہر فانی سے ہوگیا رخصت
وہ دلِ اہلِ ہند کا محبوب!

وائے افسوس ہوگیا بے وقت
شعرو حکمت کا آفتاب غروب!
-------------------
ما کہ بودیم بدورِ اقبال
شاد بودیم کہ ہم عصرِ وے ایم!

ساقی از بزم برفت و ما ندیم
وائے فریاد کہ بے جام و مَے ایم!
 
Top