ماحول بے مزہ ہے ،

تیشہ

محفلین
چھوٹے بھا مجھے پنکج کی یہ ویڈیو لا دیں نا کہیں سے ڈھونڈ کر ،
میں یہ غزل تلاش کر کرے تھک گئی نہیں ملی ،

ماحول بے مزہ ہے تیرے پیار کے بغیر ،
کیسے پئے شراب کوئی یار کے بغیر
یہ عشق بھی ہے کتنا انوکھا معاملہ
اقرار کے بغیر ، نا انکار کے بغیر،
پھولوں سے گر بہار نے بھر بھی دیا تو کیا
دامن میرا اداس رہا خار کے بغیر

فرصت ملے تو پوچھ کبھی انکا حال بھی
جو لوگ جی رہے ہیں تیرے پیار کے بغیر
اس شوخ سے بچھڑ کے ظفر اپنی زندگی
جیسے مکان ہو کوئی دیوار کے بغیر ،

یہ میرے پاس اک پرانی کیسٹ میں سیو ہے ۔ مگر میں نیٹ میں سیو کر نا چاہتی ہوں مگر مل نہیں رہی ہے :( اب آپ مجھے ڈھونڈ کر لا دیں ناں ،
 

قیصرانی

لائبریرین
باجو ابھی تو میں لتھوانیا میں ہوں۔ جونہی گھر پہنچتا ہوں، تلاش کر کے آپ کو پیش کر دیتا ہوں
 

تیشہ

محفلین
قیصرانی آپ اپنا ٹرپ انجوائے کریں اور پھر ریسٹ کریں

بوچھی آپ کچھ خدمت کا موقع مجھے بھی دیں :)

http://www.justupit.com/download.php?id=2f681980614e3a2ccd7627f688884e7b




واہ ، بہت بہت بہت شکریہ تعبیر ، آپ نے تو بڑا کام کیا ہے ۔ اب میں غزل کو سن رہی ہوں ، بہت شکریہ ،
sssss.gif
 

تیشہ

محفلین
اب مجھے اک اور غزل بھی ڈھونڈ دیں تو آپکو مان جاؤں گی ۔ :grin:

اداس شام کے سائے میں یوں بھی ہوتا ہے
میں جاگتا ہوں تو میرا نصیب سوتا ہے ۔ ۔
جو تیرے نام کو رسوائیوں سے جوڑ گیا ۔ ۔
تو ُ اسکی یاد کو پلکوں میں کیوں پروتا ہے ،
اداس شام کے سائے میں یوں بھی ۔۔

کچھ اور لوگ بھی مجھ سے ہیں اس زمانے میں ۔۔
توُ میرے غم میں بھلا کیوں اداس ہوتا ہے ۔۔
اداس شام کے سائے میں یوں بھی ہوتا ہے

دیکھ طارق کو زمانے کی نظر لے ڈوبی ،
اسلئے راتوں کی تنہائیوں میں روتآ ہے
اداس شام کے سائے میں یوں بھی ہوتا ہے
میں جاگتا ہوں تو میرا نصیب سوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے یہ غزل ڈھونڈ دیں تو منہ مانگا انعام آپ کا ہوا ،
مجھے یہ بے حد پسند ہے ۔ اک بہت پرانی کیسٹ میں ہے مگر وہ کیسٹ آج سے نو سال پہلے کی ہے جس میں یہ غزل ہے ۔ اور اب جب بھی میں کوکنگ کے لئے کچن میں جاتی ہوں یہ کیسٹ سن سن کر گھسِ ِ چکی ہے ۔ :( اب یہ غزل آخری دم پر ہے ۔ خراب ہوچکی ہے ۔ اتنی سنی ہے میں نے ۔
اب مسلا یہ ہے اگر مجھے نیٹ سے ملے تو میں پھر سے سیو کر لوں ، میں نے اقراء نے بہت کوشیش کیں مگر یہ بھی ڈھونڈنے میں ناکامی ہوئی ہے :(
اور مجھے اتنی پسند ہے کہ بہت بہت ،
اور میں نے اسی گھسی ِ پٹی کیسٹ سے ایم ، پی میں کی ، اور میوزک میں سیو کر تو لی مگر اسکی آواز بہت خراب ہے :( مزہ نہیں آتا ،
اور مجھے اب کوئی ڈھونڈ کر دے ۔
 

تیشہ

محفلین
یہ آپکے لئے میں لنک لے آئی اسکو سنئیے گا بہت خوبصورت غزل ہے ۔
مگر مجھے اب جیسے ماحول بے مزہ آپ تلاش کر کے لے آئی ہیں ویسے ہی اگر یہ بھی مجھے ڈھونڈ دیں تو میں شکر گزار ہوں کہ مجھے چاہئیے یہ غزل ،
 

تعبیر

محفلین
اف بوچھی آپ کیسے یہ راز راز سنتی ہیں :grin: آپ نام تو بتائیں سنگر کا۔ پھر کوشش کرتی ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
اف بوچھی آپ کیسے یہ راز راز سنتی ہیں :grin: آپ نام تو بتائیں سنگر کا۔ پھر کوشش کرتی ہوں۔




تعبیر ، سنگر کا نام محمد علی ہے ۔ اور کیسٹ کا البم ٹائٹل نام ہے '' یاد ،
اور شاعر جس کی غزل ہے اسکا نام آغا طارق علی ہے ۔

اب مجھے یہ نہیں پتا کہ سنگر پاکستانی ہے یا انڈین ہے :confused: شکل سے تو مجھے پاکستانی لگتا ہے موٹا سا ہے ۔ اب شیور نہیں :(
یہ آڈیو کیسٹ آج سے نو سال پہلے میں پاکستان سے خرید کر لے گئی تھی نیویارک ، اک سی ڈی بھی تھی مگر سی ڈی مس ہوگئی ۔ مگر یہ آڈیو میں یو کے آتے ہوئے ساتھ لے آئی تھی سو بچی رہ گئی تھی ،
اب بہت بار سن سن کر گھس ِ چکی ہے ۔ :(
جبکہ میں اسے سننا چاہتی ہوں ۔
 

تعبیر

محفلین
یہ غزل ہے کہ اسامہ بن لادن :grin: ہر جگہ تلاش کیا پر کوئی سراغ نہ ملا۔ سوری ی ی ی ی ی :(
 

تیشہ

محفلین
یہ غزل ہے کہ اسامہ بن لادن :grin: ہر جگہ تلاش کیا پر کوئی سراغ نہ ملا۔ سوری ی ی ی ی ی :(




اسامہ بن لادن ہی سمجئیے ، تبھی تو منہ مانگا انعام لکھا ہے میں نے ۔ :lol::lol:


خیر :( اسکا اب ایک ہی راستہ ہے کیسٹ کور کو پاکستان بیجھ دوں ، اور پاکستان سے اسکی تلاش کی جائے کہ نو سال پہلے میں نے آف بیٹ ِ سے خریدی تھی ، اللہ جانے اب مل پاتی بھی ہے کہ نہیں ۔ :confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بوچھی یہ ذرا منہ مانگا انعام کو ہندسوں میں بتائیں تو میں کوشش کرنے کو تیار ہوں :)
 

تیشہ

محفلین
السلام علیکم

بوچھی یہ ذرا منہ مانگا انعام کو ہندسوں میں بتائیں تو میں کوشش کرنے کو تیار ہوں :)




وسلام ۔،

آپکے لئے منہ مانگا انعام ہوگا ،، میرا ایڈریس ،
:lol::lol::lol:
سوچ لیں اگر مجھے آپ یہ غزل نیٹ سے ڈھوند کر دیتی ہیں تو ایڈریس آپکا ہوا :grin:
منظور کہ نامنظور ؟ :-P
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی ایڈریس تو اب آپ کا اور امی کا معاملہ ہے :)

نیٹ سے تو پتہ نہیں شاید یہاں کسی شاپ سے مل جائے کیسٹ یا سی ڈی ۔
 

تیشہ

محفلین
تھواڑا انتظار کریں :grin: میری امی بھی آنے والی ہیں جو ن، جولائی میں ، تب میں بھی انکی آپ سے ایسے ہی کچھ بات کراؤں گی ۔ جیسے آپ نے آنٹی سے ، پھر :lol: دونوں طرف کے معاملے ایک جیسے ہی ہوجائے گے :lol::lol:
 

تیشہ

محفلین
:confused:شگفتہ کہاں ہیں آپ میں میسنجر پر ہوں ، آپکے لئے آئی ہوں ، اور آپ نہیں ہیں :confused:


اب میں ناشتہ کرنے کو اٹھ رہی ہوں میسنجر آج ، کل، اور پرسوں تک ہوں ، تین چھٹی ہے ۔
آپ آجائیے اور لے لیں ،
اسٹیٹس میسنجر کا آن ہی ہے ۔ میں آنلائن نظر آرہی ہوں ، آپکا انتظار کر رہی ہوں ،
اور اب کچن میں جارہی ہوں ، مگر تھوڑی تھوڑی دیر میں ، ادھر ہی ہوں ،
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی میں م س ن پر سائن ان ہی نہیں ہوئی ۔

اچھا آتی ہوں آپ ناشتہ کر لیں میں ذرا چائے بنا کے مگ بھر لاؤں :)
 

تیشہ

محفلین
بوچھی میں م س ن پر سائن ان ہی نہیں ہوئی ۔

اچھا آتی ہوں آپ ناشتہ کر لیں میں ذرا چائے بنا کے مگ بھر لاؤں :)




میں نے کرلیا ناشتہ ، اور اب آپکی لوڈ شیڈنگ ہوگئی :(:( ایک تو میں آپکی اس بجلی سے بہت تنگ ہوں ۔ :(:mad: اسی لئے پاکستان نہیں آتی :( :mad:
 

تیشہ

محفلین
بوچھی میں م س ن پر سائن ان ہی نہیں ہوئی ۔

اچھا آتی ہوں آپ ناشتہ کر لیں میں ذرا چائے بنا کے مگ بھر لاؤں :)




شگفتہ آپ اتنی دیر میں بریک لیں ، میں بعد میں آتی ہوں آپکے کہنے پر باہر کی تصویر بنانے کو نکل رہی ہوں ، کبھی برفباری ہوتی ہے تو کبھی دھوپ ،
اور کچھ ہی دیر میں اب میرا ڈرامہ لگنے کو ہے دیس میں نکلا ہوگا چاند ، تو وہ دیکھ کر آتی ہوں واپس ،
میسنجر آن ہی ہے ، مگر میں بعد میں آتی ہوں آپ اتنی دیر اپنے کام ختم کر لیں ،
 
Top