ماروی میمن کا کارڈ آف آنر؟

زرقا مفتی

محفلین
B2kDFeqCcAA9JIn.png

blast from past

ایک پرانا کالم
 
زیک

مسافر
عافیہ صدیقی طالبان کی ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رہی ہے آئی ونڈر واے ؟
اگرچہ عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ کچھ بھونڈے طریقے سے پیش کیا گیا تھا مگر اس میں کبھی کوئی شک نہیں رہا کہ عافیہ طالبان اور القائدہ سے تعلق رکھتی ہے
 
صائمہ شاہ

محفلین
اگرچہ عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ کچھ بھونڈے طریقے سے پیش کیا گیا تھا مگر اس میں کبھی کوئی شک نہیں رہا کہ عافیہ طالبان اور القائدہ سے تعلق رکھتی ہے
صرف کبھی کبھار واک کرتی ہوئی افغانستان کی طرف نکل جاتی تھی :)
 
فاتح

لائبریرین
اسی شارٹ ٹرم میموری لاس کا شکار عمران خان بھی ہے جس کے بے شمار بیانات آپس میں متصادم ہوتے ہیں مثلاً شیخ رشید کو بطور چپڑاسی بھی قبول نہ کرنے کا بیان۔۔۔ یہی ان نئے پرانے سب سیاست دانوں کو وطیرہ ہے خواہ وہ ماروی میمن ہو یا نواز شریف یا عمران خان
 
arifkarim

معطل
اگرچہ عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ کچھ بھونڈے طریقے سے پیش کیا گیا تھا مگر اس میں کبھی کوئی شک نہیں رہا کہ عافیہ طالبان اور القائدہ سے تعلق رکھتی ہے
کیونکہ امریکہ کو یہ "معصوم "جہادی بھی دہشت گرد لگتے ہیں خاص کر کے اگر انہوں نے امریکہ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہو اور جہاد کی طرف مائلی بھی اسی معروف یونی ورسٹی کی مسلم اسٹوڈنٹ ایسو سی ایشن کے توسط سے ملی ہو:
At MIT, several of the MSA's most active members had fallen under the spell of Abdullah Azzam, a Muslim Brother who was Osama bin Laden's mentor.... [Azzam] had established the Al Kifah Refugee Center [Brooklyn, New York] to function as its worldwide recruiting post, propaganda office, and fund-raising center for the mujahideen fighting in Afghanistan... It would become the nucleus of the al-Qaeda organization.
http://en.wikipedia.org/wiki/Aafia_Siddiqui#Undergraduate_education
امریکہ میں خود اپنی مساجد، دینی درسگاہوں اوردیگر نماز سینٹرز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کہ وہاں کون آرہا ہے، کیا پڑھایا، سکھایا، سنایا جا رہا ہے اور جب کوئی کند ذہن "معصوم" مسلمان ان نام نہاد علماء کے چنگل میں پھنس کر جہادی بن جاتا ہے تو جواباً اسکو ہزاروں سال کی سزائیں سنا دی جاتی ہیں۔ امریکی نظام عدل، زندہ باد! :)
نوٹ: اس پوسٹ پر منفی ریٹنگ دینے کی اجازت ہے :)
 
arifkarim

معطل
اسی شارٹ ٹرم میموری لاس کا شکار عمران خان بھی ہے جس کے بے شمار بیانات آپس میں متصادم ہوتے ہیں مثلاً شیخ رشید کو بطور چپڑاسی بھی قبول نہ کرنے کا بیان۔۔۔ یہی ان نئے پرانے سب سیاست دانوں کو وطیرہ ہے خواہ وہ ماروی میمن ہو یا نواز شریف یا عمران خان

عمران خان سیاست کی وہ لڑاکا بہو ہیں کہ جس کی جس سے بنی پھر اس سے نہیں بنی۔ بھلے وہ نواز شریف سے نوعمری کے زمانے کی دوستی ہو کہ جنرل پرویز مشرف کے ابتدائی اقتداری دنوں کی مداحی کہ برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے گن گانے کا زمانہ کہ جیو نیٹ ورک سے الیکشن سے پہلے کی یاری ۔ ان دنوں عمران خان کی صحبت شیخ رشید، چوہدری برادران اور چار کے انصافی ٹولے کے ساتھ ہے۔ مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔
بات تو سچ ہے پر رسوائی کی۔ لیکن تاریخ سیاست پاکستان کا سب سے بڑا یو ٹرن عزت مآب نواز شریف نے 2007 میں مارا تھا جب مشرف اورسعودیوں کے مابین کئے گئے این آر کو جھٹلا کر 10 سال سے پہلے قومی سیاست کا حصہ بننے ملک واپس آگئے :)
 
زرقا مفتی

محفلین
اسی شارٹ ٹرم میموری لاس کا شکار عمران خان بھی ہے جس کے بے شمار بیانات آپس میں متصادم ہوتے ہیں مثلاً شیخ رشید کو بطور چپڑاسی بھی قبول نہ کرنے کا بیان۔۔۔ یہی ان نئے پرانے سب سیاست دانوں کو وطیرہ ہے خواہ وہ ماروی میمن ہو یا نواز شریف یا عمران خان

تو کیا شیخ رشید کو کوئی عہدہ دے دیا
 
صائمہ شاہ

محفلین
عافیہ صدیقی کے جرائم کے لحاظ سے 86 سال کی سزا امریکی نظام انصاف پر ایک سوالیہ نشان ہے
میری نظر میں دہشت گردی کی سزا 186 سال بھی کم ہے اور پھر ہم پاکستانی تو کسی کو غیر مذہب رکھنے پر موت کی سزا دیتے ہوئے نہیں شرماتے تو دہشت گردی پر 86 سال کا سوال چہ معنی وارد ؟
 
زرقا مفتی

محفلین
میری نظر میں دہشت گردی کی سزا 186 سال بھی کم ہے اور پھر ہم پاکستانی تو کسی کو غیر مذہب رکھنے پر موت کی سزا دیتے ہوئے نہیں شرماتے تو دہشت گردی پر 86 سال کا سوال چہ معنی وارد ؟
عافیہ صدیقی نے کونسی دہشت گردی کی ؟
 
نایاب

لائبریرین
اس کالم نے تو ماروی میمن کی شخصیت کو اجال دیا ۔۔
کیا سچ میں ماروی مین اپنے اس بیان پہ اتنی شدت کے ساتھ قائم ہیں ۔ ؟
اور اس سے رجوع کرنے سے انکار کرتے دنیاوی مفاد و اقتدار کو ٹھکراتی رہی ہیں ۔؟۔۔
یہ حقیقت تو کس سے چھپی ہے کہ پاکستان کے معصوم عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے دہشت گرد اور ان دہشت گردوں کی کسی بھی صورت حمایت کرنے والے کبھی بھی قوم کے " بیٹے یا بیٹی " نہیں ہو سکتے ۔
بہت دعائیں
 
زرقا مفتی

محفلین
کمال ہے آپ لوگوں کو یہ ہی نہیں پتہ کہ عافیہ پر الزام کیا ہے
کیا آپ یہ جانتی ہیں عافیہ کہاں سے گرفتار ہوئی تھی ؟
جی ہاں میں جانتی ہوں عافیہ امریکی موقف کے مطابق غزنی سے گرفتار ہوئی تھی
اُس پر القاعدہ کے فنڈز ٹرانسفر کرنے کا الزام تھا
امریکی موقف کے مطابق گرفتاری کے وقت اُس کے پرس سے بم بنانے کے فارمولے برآمد ہوئے اور سائنائڈ بھی
ایک اور الزام یہ تھا کہ گرفتاری کے وقت اُس نے ایک امریکی اہلکار سے اسلحہ چھین کر اُس کو مارنے کی کوشش کی

جبکہ اُس کی فیملی کے مطابق وہ کراچی سے اغوا کر کے افغانستان لے جائی گئی تھی افغان جیل میں اُسکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد اُسے امریکہ منتقل کیا گیا اور سب الزامات عائد کئے گئے۔
 
Top