ماسٹر قرآن فونٹ کا نمونہ

السلام علیکم دوستوں‌کیسے ہیں‌سب ؟
کچھ عرصہ پہلے راسخ بھائی نے قرآن پاک کا ایک سکین شدہ صفحہ محفل پر پوسٹ کیا تھا اور فرمایاتھا کہ کیا ایسے صفحات پر کام کرکے فونٹ بنایا جاسکتا ہے یا نہیں۔ بندہ عاجز نے اس وقت اس کار خیر کی ذمہ داری لی تھی جسمیں بعد میں ہمارے محفل کہ ہی ایک دوست خلیل بھٹو بھائی نے بھی اپنا تعاون پیش کیا راسخ بھائی ، خلیل بھٹو اور عارف کریم کے تعاون سے کیئے گئے اس فونٹ پر ابتدائی کام کا نمونہ پیش خدمت ہے ۔
امید ہے آپ احباب ضرور اپنا رائے دیں‌گے
والسلام
Master%20Quran.jpg

نوٹ: ابھی فونٹ بننے کے پروسس میں ہے اسلئے ابھی بہت سے مسائل ہیں فونٹ میں خصوصا اعراب کی پوزیشن ،اعراب کا ٹکرانا ، کرننگ، لگیچرز کی کمی وغیرہ
 
خلیل بہٹو

محفلین
بہت خوب عبدالمجید بھائی،
فونٹ میں "لا" کی سیٹنگ کردیں، الائنمینٹ درست کرنی پڑے گی۔ اس کے علاوہ آیات کے نمبر جو ہیں، وہ آپ دار السلام کے القابات والے فونٹ میں سے اٹھائیں یا پھر نیچے دیئے گئے لنک سے کاپی کریں۔ الف کی بھی تھوڑی سیٹنگ کردیں، جیسے "مال" "الیوم"۔ رموز اوقاف بھی ماسٹر قرآن سے ہی اخذ کریں۔
ایک بات جو شدت سے محسوس کی جارہی ہے، وہ یہ کہ ماسٹر قرآن کے پیجز میں اعراب ایک ہی لیول میں لکھے گئے ہیں۔ اگر ایسا ہو تو بہت ہی اچھا، ورنہ یہ بھی کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔

http://www.fileden.com/files/2009/2/17/2326687/New Lateefi2.ttf
 
شکریہ خلیل بھائی میں‌اپنی پوری کوشش کرونگا ویسے بھی ابھی یہ فونٹ کا ابتدائی نمونہ ہے ہم نے ماسٹر قرآن فونٹ کو مکمل طور سے لگیچر بیس قرآنی فونٹ ہی بنانا ہے
 
الف عین

لائبریرین
زبر دست لگ رہا ہے۔ بر صغیر رسم الخط میں کئی قرآنی فانٹس ایک ساتھ منظر پر آئے ہیں یا آنے والے ہیں۔ خوشی ہوئی۔ مبارک ہو عبد المجید اور ساتھیوں کو۔
 
عمدہ عبد المجید
ایک اور بات جو میں‌کہنا چاہ رہا ہوں‌ وہ آیتوں کے نمبر جو ہے وہ روایتی شکل کے ہیں
ان میں اگر آپ‌کوئی اور شکل بھی ڈال دیں تو اچھا ہوگا

اس مبارک کام میں خدا برکت اور ہمت دے

اللہ آپ‌کو خوش رکھے
 
قیس

محفلین
السلام علیکم
عبدلامجید صاحب یہ فانٹ کب تک آنے کی امید اور کیا یہ کمرشل ہوگا یا مفت؟ اس سوال کا مقصد مفت خوری نہیں بلکہ آپ کی اس شاندار کاکدگی کو حقیر سا خراج تحسین ہے۔ امید ہےآپ اسے اپنی کوشش کا معاوضہ تصور نہیں فرمائیں گے کیونکہ آپکی محنت کی قیمت ادا کرنا اس عاجز کے بس میں نہیں آپ کے جواب کا منتظر

وعلیکم السلام جناب قیس بھائی
فونٹ بلکل فری ہوگا کسی بھی قسم کے لائسنس یا قیمت سے البتہ فونٹ کے ریلیز میں‌ابھی کچھ وقت لگے گا کیونکہ ہمارا ارادہ فونٹ کو مکمل لگیچر بیس بنانے کا ہے اسلئے جب تک لگیچر ز مکمل نہیں‌ہوجاتے تب تک فونٹ کا ریلیز مناسب نہیں‌ہوگا
 
عمدہ عبد المجید
ایک اور بات جو میں‌کہنا چاہ رہا ہوں‌ وہ آیتوں کے نمبر جو ہے وہ روایتی شکل کے ہیں
ان میں اگر آپ‌کوئی اور شکل بھی ڈال دیں تو اچھا ہوگا

اس مبارک کام میں خدا برکت اور ہمت دے

اللہ آپ‌کو خوش رکھے
شکریہ راسخ کشمیری بھائی
آیت نمبر کے نشان کے بارے میں‌اگر آپ میسنجر پر رابطہ کرلیں‌تو بہتر رہے گا شکریہ
والسلام
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ!
عبدالمجید بھائی بہترین ۔ بلکہ بہت ہی بہترین۔ کیا آپ نے یہ فانٹ اب تک لیگچرز پر بنایا ہے۔ یا اس سے آگے اس کے بارے میں سوچ رہیں ہے۔ لیکن اس فانٹ کی موجدہ شکل ہی اتنی خوبصورت ہے کہ مزید کا سن کر ہی مزا آگیا۔ ان شاء اللہ عزوجل یہ فانٹ سابقہ تمام قرآنی فانٹ سے بہتر اور خوبصورت ہوگا۔

وعلیکم السلام محمد عویدص بھائی
ابھی تک فونٹ میں صرف اختتامی لگیچرز استعمال ہوئے ہیں‌یعنی فونٹ ابھی تک کریکٹر بیس ہی ہے فونٹ کی مکمل شکل تو مکمل لگیچرز کے بعد ہی فائنل خوبصورتی ظاہر کرے گی آپ دوستوں‌کی دعائیں ساتھ ہوں‌تو انشاءاللہ یہ فونٹ‌یقینا ماسٹر قرآن فونٹ ثابت ہوگا
 
Top