ماسٹر مدن کی آواز میں ساغر نظامی کی ایک غزل

غدیر زھرا

لائبریرین
یوں نہ رہ رہ کر ہمیں ترسائیے
آئیے، آ جائیے، آ جائیے

پھر وہی دانستہ ٹھوکر کھائیے
پھر مری آغوش میں گر جائیے

میری دنیا منتظر ہے آپ کی
اپنی دنیا چھوڑ آ جائیے

یہ ہوا، ساغر، یہ ہلکی چاندنی
جی میں آتا ہے یہیں مر جائیے

(ساغر نظامی)

ماسٹر مدن کی آواز میں (یو ٹیوب لنک)
ماسٹر مدن کی آواز میں (ڈیلی موشن لنک)

ماسٹر مدن کم عمری ہی میں اس جہانِ فانی سے چلے گئے تھے لیکن ان کی آواز کا سحر آج تک قائم ہے ان کی گائیکی اور کم عمری کی موت کے متعلق کچھ دلچسپ باتیں مشہور ہیں احباب کی دلچسپی کی خاطر کچھ آرٹیکلز کے لنک دے رہی ہوں :)

راوی دے کنڈھے وے مترا— ماسٹر مدن (نندر گھگیانوی)
ماسٹر مدن (رئیس فاطمہ)
بی بی سی اردو
 
Top