پہلی غزل تو میں نے کافی عرصہ پہلے کسی ایم پی تھری سی ڈی پر سنی تھی ۔ تب میں کسی خاتون کی آواز سمجھا تھا ۔ اور اب جب وسعت اللہ خان صاحب کے توسط سے یہ سنی تو معلوم پڑا کہ ماسٹر جی کم سن تھی اور رہی بات ٹھمری کی تو اتنا معلوم کہ بڑے بڑے کلاسیکل سنگیت کے استاد موسیقی کی اس صنف میں اپنے فن کا اظہار بہتر طریقے سے کر سکتے تھے۔ اس کی وجہ شاید یہ تھی کہ یہ راگ کے ساتھ بہتر طریقے سے ایڈجسٹ ہوجاتی ہے۔