تاسف ماسی وفات پا گئیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
میرے گھر میں کام کرنے والی بہت ہی محترم ماسی کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں۔دِل غم سے بوجھل ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ جنت میں اُن کے درجات بلند کرے۔ قبر کا اور جہنم کا عذاب ، ہر طرح کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے۔ اُن کی قبر کو کشادہ،ہوادار اور روشن کرے۔ اور قبر میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے،لواحقین کو صبِ جمیل عطا فرمائے اور ماسی کے لئے اُنہیں صدقۂ جاریہ بنائے۔ ماسی نے جو خواب اپنے بچوں کے لئے دیکھے،اُن کو اچھی تعبیریں دے۔ بچوں کو خوشیاں اور آسانیاں دے۔ حلال روزی میں بے حساب برکت عطا کرے۔آمین!
 
نور وجدان

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ رجعون ۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کریں اور ان کو اپنے جوار رحمت میں رکھ کے اجرا بے حساب دے ۔آمین ثمہ آمین ۔۔۔۔۔
 
bilal260

محفلین
بڑھاپے کے بعد شاید یا یقینا موت ہی ہے اس لئے دکھ اور پریشانی ایک وقتی چیز ہے۔
اللہ عزوجل ان پر اپنا رحم و کرم فرمائے اور ان کی بخشش ومغفرت فرمائے آمین۔ثم آمین۔
آج صبح نماز مغرب کے بعد پڑھی گئی سورتہ الرحٰمن کی تلاوت کا ایصال ثواب کرتا ہوں اللہ عزوجل کرم فرمائے آمین۔
 
Top