ماضی کےگھریلو آلات

ہسٹری پن ڈاٹ کام ایک نئے آرکائیو کے تحت ماضی کی تصاویر جمع کررہا ہے۔ یہ ڈش واشر یا برتن دھونے کی مشین 1960 میں بنائی گئی تھی۔ سب سے پہلے ڈش واشر کو اٹھارہ سو چھیاسی میں پیٹنٹ کیا گیا تھا۔

130207073705__65742300_9cb0a161-be2a-4a37-a323-54057d10e820.jpg

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
مائیکرو ویو اوون انیس سو چھیالیس میں ایجاد کیا گیا تھا۔ امریکہ میں اسے انیس سو چالیس کی دہائی میں اور برطانیہ میں انیس سو انسٹھ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ مائیکرو ویو اوون کا یہ ماڈل انیس سو ساٹھ کا ہے۔

130207073707__65742312_0aecfe2f-ba71-4c0b-839b-80ee27151908.jpg
 
پہلی بار کمرشل طور پر مقبول ہونے والا ٹوسٹر D 12 تھا جسے جنرل الیکٹرونک نےانیس سو نو میں بنایا تھا۔ ایک برطانوی کمپنی نے پہلی بار اٹھارہ سو ترانوے میں ٹوسٹر بنایا تھا۔

130207073522__65742091_toaster_daderot.jpg
 
’ٹن سٹوو‘ ٹی وی کو پہلی بار انیس تیس میں جان لیگی بیئرڈ کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اس وقت اس کے صرف ایک ہزار سیٹ ہی فروخت ہو پائے تھے کہ اس وقت DIY ٹی وی کٹ خریدنا سستا پڑتا تھا۔

130207080408_bairdtelevision_1926_976_54.jpg


DIY سے مراد "ڈو اٹ یور سیلف" ہے
 
بجلی سے چلنے والا پہلا ہئیر ڈرائر اٹھارہ سو نوے میں ایک فرانسیسی سیلون کے مالک نے بنایا تھا۔ المونیم سے بنا یہ ہیئر ڈرائر انیس سو پچیس میں بنایا گیا تھا۔

130207080419_hairdryer_sciencemuse_439_5.jpg
 
انیس سو آٹھ میں سب سے پہلے ویکیوم کلینر کے پٹینٹ کا حق ولیم ہوور ہینری نے حاصل کیا تھا۔اس تصویر میں نظر آنے والا ویکیوم کلینر انیس سو بیس کا ایک ماڈل ہے۔

130207080510_vacuum_c_1910s1930s_439_549.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کوئی سو سال قبل یا اس سے بھی پہلی کی ایجادات ہیں لیکن پاکستان کے بیشتر علاوقوں میں ابھی بھی ان کی رسائی نہیں ہے۔
 

عمراعظم

محفلین
ہم نے خود کو اپنے اسلاف کے کارناموں پر فخر کرنے تک ہی محدود رکھا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہت کم رو بہ عمل لائے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ہم نے خود کو اپنے اسلاف کے کارناموں پر فخر کرنے تک ہی محدود رکھا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہت کم رو بہ عمل لائے ہیں۔
کیا فخر کرنا کافی نہیں؟ ہر نئی ایجاد تو اپنے آپ غیر اسلامی اور دین اسلام سے باہر ہو جاتی ہے!
 
Top