تعارف ماضی کے جھروکوں سے۔۔۔۔

shahzadafzal

محفلین
آج ایک بہت لمبے عرصے بعد ویسے ہی اس دنیا کی رنگینیوں میں کھوئے ہوئے کسی نے اس اردو ادب محفل کی یاد دلا دی تو سوچا چلو اک بار پھر سے کرتے ہیں۔۔۔
گوگل کیا تو پتہ چلا ماشااللہ اردو محفل نہ صرف یہ زندہ ہے بلکہ چل بھی رہی ہے۔۔۔ کیونکہ اُس زمانے کی بہت سی سائیٹس اب ہیں ہی نہیں۔۔۔ ان میں سے ایک اگر کوئی پرانا ممبر ہوا اسے یاد ہوگی۔۔۔۔ وہ تھی urdupages

اور اگر میں غلط نہیں تو اردو پیجز سے متاثر ہو کے ہی یہ فورم بنا تھا۔۔۔ خیر۔۔۔

یہاں بھی کچھ یادیں تھی۔۔۔ بس انہی کو زندہ کرنے کی کوشش کی۔۔۔ جو شاید کامیاب ہو گئی۔۔۔ پہلے تو پاسورڈ ہی یاد نہیں تھا۔۔۔ کہاں 16 ۔۔17 سال بعد کیا یاد رہتا ہے۔۔۔اور ایمیل سے پاسورڈ ریسٹ ٹری کیا مگر نہیں ہو۔۔۔ ایمیل ہی نہیں آرہی تھی۔

پھر پاسورڈ یاد آگیا۔۔۔۔


چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے

تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں

تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں​
 
Top