مانسہرہ میں870 میگا واٹ پن بجلی منصوبے کا معاہدہ

الف نظامی

لائبریرین
وزارت پانی و بجلی کے ذیلی ادارے پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) اور سکی کناری ہائیڈرو کے درمیان 870 میگا واٹ کے پن بجلی منصوبے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔
جمعے کو پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر این اے زبیری اور ایس کے ہائیڈرو کے چیف ایگزیکٹو نے حکومت پاکستان اور اسپانسرز کی طرف سے دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ اصف بھی موجود تھے۔ یہ منصوبہ مانسہرہ میں دریائے کنہار پر شروع کیا جائے گا جو 2020 تک بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا
منصوبے پر لاگت کا تخمینہ ایک ارب 75 کروڑ ڈالر ہے، سالانہ 3 ارب یونٹ سے زائد بجلی حاصل ہوگی۔ آئی این پی کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کو ہر سال پانی کے استعمال کی مد میں 47 کروڑ روپے ملیں گے اور 30 سال بعد یہ منصوبہ بلا معاوضہ صوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے کردیا جائے گا۔

بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ منصوبے سے سسٹم میں سستی بجلی آئے گی، پن بجلی کے داسو بھاشا اور بونجی منصوبوں پر بھی کام کریں گے، جس سے 20 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سکی کناری منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم نواز شریف 15مئی کو رکھیں گے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
انصافیو یہ منصوبہ نواز شریف کا شروع کردہ ہے اس کی تکمیل میں روڑے نہ اٹکانا کیوں کہ اس منصوبے کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔
 
Top