تعارف مانو

مانو

محفلین
السلام و علیکم ایوری ون ۔۔۔۔۔۔

آپ سب لوگ ٹھیک ہوں گے میں بھی ٹھیک ہوں آج ہی کمپیوٹر کی کلاس میں ایک ٹیچر نے اس فورم کا ذکر کیا تھا اور ساتھ ہی تھوڑی بہت بریفنگ بھی دی بس اس لیے میں یہاں آئی ہوں کوشش کروں گی کہ ریگولر رہوں لیکن یہی تو بڑا مسئلہ ہے روز لیٹ ہو جاتی ہوں سست ہوں اسی لیے وقت پر کوئی بھی کام نہیں ہوتا مجھ سے ۔ بس اتنا ہی بتا سکتی ہوں اور کیا لکھوں ٹھیک ہوں کام وغیرہ بھی کرتی ہوں پڑھتی بھی ہوں اور گانے بھی سنتی ہوں شاعری کا بھی شوق ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اممممممممم اور۔۔۔۔۔۔۔
اور اور اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس اور کچھ خاص نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مانو اور خوش آمدید۔
مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ کی ٹیچر نے آپ کو اس فورم کے بارے میں بتایا ہے۔ کیا وہ بھی اسی فورم کی ممبر ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید مانو۔ آتی رہیں اور اپنی استاذ کا تعارف بھی کرائیں۔ اگر وہ یہاں رکن نہیں‌تو ان کو اس فورم کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
 

ابوشامل

محفلین
مانو! محفل پر خوش آمدید۔ ایک تعلیمی ادارے میں کلاس کے دوران اردو محفل کا ذکر واقعی خوش آئند بات ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے مانو کا انتظار !!!!
 

امر شہزاد

محفلین
خوش آمدید!

کیا کام کرتی ہیں؟
کیا پڑھتی ہیں؟
اور شاعری کرتی ہیں توہمیں محروم کیوں رکھا ہوا ہے اب تک؟
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
مانو خوش آمدید
میری چھوٹی بہن کو بھی سب پیار سے مانو کہتے ہیں کیا آپ کو بہ نام پیار سے آپ کے بڑوں نے دیا یا آپ نے خود رکھا ؟؟
اللھ خوش رکھے آپ کو
 

گرو جی

محفلین
خوش آمدید مانو
شمشاد بھائی آپ پر ہے بلی مانو یا نہ مانو
مجھے اپنا سپنا منی منی کا ایک مکالمہ یاد آ گیا
انسپکٹر مانے نا مانے
 
مانو اپیا محفل میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیں کہ آپ کا مکمل نام کیا ہے (اگر بتانے میں کوئی قباحت نہ ہو)۔ نیز کس کورس کی متعلم ہیں اور مضامین کیا کیا ہیں؟ وغیرہ وغیرہ!
 
Top