مانچسٹر یونائٹڈ کی مسلسل تیسری کامیابی

عثمان رضا

محفلین
بی بی سی اردو

انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائٹڈ نے پریمیئر لیگ کا مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کر لی ہے۔

مانچسٹر یونائٹڈ نے اپنے ہی میدان اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلتے ہوئے دوسری مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ پر لندن کے کلب آرسنل کے خلاف میچ میں انہیں یہ اعزاز جیتنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی جو انہوں نے آرسنل کے خلاف میچ برابر کھیل کر حاصل کر لیا۔

اس ایک پوائنٹ سے وہ پریمیئر لیگ میں سرفہرست آگئے اور یوں انہوں نے تیسری مرتبہ مسلسل انگلینڈ کی بڑی لیگ جیت لی۔

مانچسٹر یونائٹڈ نے ناصرف تیسری مرتبہ پریمئر لیگ جیتی ہے بلکہ اُس نے اِس کے ساتھ ہی لیورپول کے اٹھارہ ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

ارسنل کے دو کھلاڑیوں روبن وین پرسی اور سیس فیبرگاس نے مانچسٹر یونائٹڈ کے خلاف گول کرنے کے دو یقینی موقعے گنوا دیئے۔ اگر یہ دونوں کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو مانچسٹر یونائٹڈ کو آئندہ ہفتے ہل سٹی کے خلاف ایک اور میچ کا انتظار کرنا پڑتا۔

لیکن یونائٹڈ کے دفاعی کھلاڑیوں نے جنہوں نےاس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اپنے ناقابل شکست ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے اس مرتبہ بھی جب ان کے منجیر سر ایلکس فرگوسن کو ان کی سخت ضرورت تھی مایوس نہیں کیا۔

وین رونی نے بھی مانچسٹر یونائٹڈ کی طرف سے ایک یقینی موقع ضائع کیا۔
 
Top