نبیل
تکنیکی معاون
یہ سوال آپ میں کچھ لوگوں کے ذہن میں کلبلا رہا ہو گا کہ آخر اپگریڈ کے بعد ماڈریٹر سیٹنگز کا کیا بنا۔ ڈاکٹر افتخار راجہ بھی کہہ رہے تھے کہ ان کانام کچھ نیلا سا ہو گیا ہے۔ میں نے چیک کیا ہے تو نئے نظام میں ماڈریٹر سیٹنگز کا نظام کچھ بدل سا گیا ہے۔ دراصل پے در پے تبدیلیوں کے ساتھ ایڈمن سیکشن میں بھی ایک دم سے کافی آپشنز تبدیل ہوئی ہیں اور ہمیں بھی انہیں سیکھنے میں کچھ وقت لگ رہا ہے۔ بہرحال میں ایک دو دن میں دوبارہ سے مختلف چوپالوں کے ناظمین کا تقرر کردوں گا۔ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب ناظمین اپنے دائرہ کار میں صرف پیغامات منتقل کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کے ہی کے نہیں بلکہ پوری ایڈمنسٹریشن کے مجاز ہوسکتے ہیں۔ اس کا تعین ناظم کا تقرر کرنے کے وقت کیا جا سکتا ہے۔