سبق ماڈیول Module

ماڈیول Module
اگر ایک یا ایک سے زائد فنکشن کو بار بار استعمال کرنا ہو تو اسے بجائے ہر پروگرام میں دوبارہ لکھنے کے ایک علیحدہ ماڈیول (module) میں لکھ کر محفوظ کر لیتے ہیں اور پھر اس ماڈیول (module) کے ڈیٹا اور فنکشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے دوسرے پروگرام میں۔

عمومی طور پر یہ وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس میں مہارتوں کو چھوٹی چھوٹی اکائیوں میں تبدیل کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیں حسب ضرورت استعمال کر لیا جاتا ہے۔جو کوڈ منطقی اعتبار سے ایک جگہ رکھنے کی ضرورت ہو اسے ماڈیول میں لکھ کر محفوظ کر لیا جاتا ہے تاکہ کوڈ سمجھنے اور استعمال کرنے میں آسانی ہو۔

سادہ زبان میں ماڈیول ایک فائل ہوتی ہے جو پائتھون کوڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک ماڈیول میں کئی فنکشن ، کلاس اور ویری ایبل ہو سکتے ہیں۔
کسی فائل میں فنکشن اور ویری ایبل(variable) کو لکھ کر اسے py. توسیع ( extension) کے ساتھ محفوظ کر لیا جائے۔

ماڈیول (module) کو امپورٹ کیا جا سکتا ہے اور ہم اسی طرح معیاری لائبریری (standard library ) کو استعمال کرتے ہیں۔
 
Platform Module
پلیٹ فارم ماڈیول کی مدد سے آپریٹنگ سسٹم ، ہارڈویئر ، پلیٹ فارم ڈیٹا اور انٹرپریٹر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

PHP:
>>> import platform
>>> print('system  :', platform.system())
>>> print('Computer :', platform.node())
>>> print('release  :', platform.release())
>>> print('version  :', platform.version())
>>> print('machine  :', platform.machine())
>>> print('processor:', platform.processor())

کوڈ:
system  : Windows
Computer : MohibYoga
release  : 10
version  : 10.0.17134
machine  : AMD64
processor: Intel64 Family 6 Model 142 Stepping 10, GenuineIntel
 
SYS ماڈیول
اس کوڈ میں پہلے تو sys ماڈیول کو درآمد کیا ہے import بیان استعمال کرکے جو کہ پائتھون انٹرپریٹر (interpreter) کو بتاتا ہے کہ ہم اس ماڈیول کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
sys ماڈیول میں پائتھون انٹرپریٹر (interpreter) اور اس کے ماحول (environment) سے متعلقہ مفید معلومات فنکشن اور متغیر کی شکل میں موجود ہوتی ہیں۔

اس ماڈیول کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پائتھون کا کونسا ورژن کمپیوٹر پر موجود ہے۔
PHP:
>>> import sys
>>> sys.version
'3.7.0 (v3.7.0:1bf9cc5093, Jun 27 2018, 04:59:51) [MSC v.1914 64 bit (AMD64)]'

path کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے کہ پائتھون کمپیوٹر پر کس جگہ پر انسٹال ہوا ہے اور چند متعلقہ ڈائریکٹریوں کی تفصیل۔
PHP:
for i in sys.path:
   print(i)

کوڈ:
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37\Lib\idlelib
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37\python37.zip
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37\DLLs
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37\lib
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37
C:\Users\Mohib\AppData\Local\Programs\Python\Python37\lib\site-packages
 
OS ماڈیول
یہ کافی استعمال ہونے والا ماڈیول ہے۔ اس میں ہم آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت سے کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

PHP:
>>> import os
>>> os.getcwd()
'C:\\Users\\Mohib\\AppData\\Local\\Programs\\Python\\Python37'

پہلے ماڈیول کو امپورٹ کیا اور پھر ہم نے موجودہ ڈائریکٹری کا پاتھ معلوم کیا ہے۔
PHP:
>>> os.mkdir('newDir')
>>> os.rename('newDir','newDir2')
>>> os.rmdir('newDir2')

یہاں پہلے ایک نئی ڈائریکٹری بنائی اور پھر اس کا نام تبدیل کیا اور پھر اسے ختم کر دیا۔
 
آخری تدوین:
Top