سبق ماڈیول Module

اگر ایک یا ایک سے زائد فنکشن کو بار بار استعمال کرنا ہو تو اسے بجائے ہر پروگرام میں دوبارہ لکھنے کے ایک علیحدہ ماڈیول (module) میں لکھ کر محفوظ کر لیتے ہیں اور پھر اس ماڈیول (module) کے ڈیٹا اور فنکشن کو استعمال کیا جا سکتا ہے دوسرے پروگرام میں۔
عمومی طور پر یہ وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس میں مہارتوں کو چھوٹی چھوٹی اکائیوں میں تبدیل کر کے محفوظ کر لیا جاتا ہے اور پھر انہیں حسب ضرورت استعمال کر لیا جاتا ہے۔جو کوڈ منطقی اعتبار سے ایک جگہ رکھنے کی ضرورت ہو اسے ماڈیول میں لکھ کر محفوظ کر لیا جاتا ہے تاکہ کوڈ سمجھنے اور استعمال کرنے میں آسانی ہو۔
سادہ زبان میں ماڈیول ایک فائل ہوتی ہے جو پائتھون کوڈ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایک ماڈیول میں کئی فنکشن ، کلاس اور متغیر ہو سکتے ہیں۔

کسی فائل میں فنکشن اور متغیرات(variable) کو لکھ کر اسے py. توسیع ( extension) کے ساتھ محفوظ کر لیا جائے۔
ماڈیول (module) کو امپورٹ کیا جا سکتا ہے اور ہم اسی طرح معیاری لائبریری (standard library ) کو استعمال کرتے ہیں۔
 
SYS Module
اس کوڈ میں پہلے تو sys ماڈیول کو درآمد کیا ہے import بیان استعمال کرکے جو کہ پائتھون انٹرپریٹر (interpreter) کو بتاتا ہے کہ ہم اس ماڈیول کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
sys ماڈیول میں پائتھون انٹرپریٹر (interpreter) اور اس کے ماحول (environment) سے متعلقہ مفید معلومات فنکشن اور متغیر کی شکل میں موجود ہوتی ہیں۔

اس ماڈیول کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پائتھون کا کونسا ورژن کمپیوٹر پر موجود ہے ۔
PHP:
>>> sys.version
'3.3.0 (v3.3.0:bd8afb90ebf2, Sep 29 2012, 10:57:17) [MSC v.1600 64 bit (AMD64)]'

path کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے کہ پائتھون کمپیوٹر پر کس جگہ پر انسٹال ہوا ہے اور چند متعلقہ ڈائریکٹریوں کی تفصیل۔
PHP:
>>> sys.path
['', 'C:\\Python33\\Lib\\idlelib', 'C:\\Python33\\lib\\site-packages\\distribute-0.6.32-py3.3.egg', 'C:\\Python33', 'C:\\Python33\\Lib', 'C:\\TECHNICAL\\PYTHON\\my_scripts', 'C:\\windows\\system32\\python33.zip', 'C:\\Python33\\DLLs', 'C:\\Python33\\lib\\site-packages', 'C:\\Python33\\lib\\site-packages\\setuptools-0.6c11-py3.3.egg-info']
 
Platform Module
پلیٹ فارم ماڈیول کی مدد سے آپریٹنگ سسٹم ، ہارڈویئر ، پلیٹ فارم ڈیٹا اور انٹرپریٹر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

PHP:
>>> import platform
>>> print('system  :', platform.system())
>>> print('Computer :', platform.node())
>>> print('release  :', platform.release())
>>> print('version  :', platform.version())
>>> print('machine  :', platform.machine())
>>> print('processor:', platform.processor())
 
 
system  : Windows
Computer : MohibPC
release  : 7
version  : 6.1.7601
machine  : AMD64
processor: Intel64 Family 6 Model 58 Stepping 9, GenuineIntel
 
Datetime Module
تاریخ اور وقت کے لیے پائتھون میں datetime کا ماڈیول ہے جس سے موجودہ تاریخ اور وقت حاصل کی جا سکتی ہیں۔

PHP:
import datetime as dt
 
t = dt.datetime.today()
print("Current Date as Year:Mon:Day is {}:{}:{}".format(t.year,t.month,t.day))
 
print("Current time is {}:{}:{}".format(t.hour,t.minute,t.second))
 
Output:
=============================================
Current Date as Year:Mon:Day is 2013:1:17
Current time is 3:19:17
 
Top