ماں نے مرتے مرتے بچے کی جان بچا لی - ویڈیو

ماں نے مرتے مرتے بچے کی جان بچا لی
news-1438020432-5053_large.png

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک دلخراش واقعے میں ایک خاتون برقی زینے (escalator) پر پیش آنے والی حادثے میں جان سے گزرگئی لیکن مرتے مرتے بھی اپنے ننھے بچے کی زندگی بچا گئی۔
چینی میڈیا کے مطابق اندوہناک واقعہJingzhou Shashi ڈیپارٹمنٹل سٹور میں پیش آیا اور اس خوفناک منظر کی 15 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو آج ہی یوٹیوب پر سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اپنے بچے کے ساتھ برقی زینے کے ذریعے اوپر آئی لیکن جیسے ہی اس نے فرش پر قدم رکھا تو زینے کا آخری حصہ ٹوٹ گیا اور خاتون اس کے اندر گرگئی، لیکن اس نے گرتے گرتے بھی اپنے بچے کو آگے کی طرف اچھال دیا جس کے باعث ننھے بچے کی جان بچ گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش کو تین گھنٹے بعد نکالا جاسکا اور برقی زینے کے مکینیکل آلات میں کچلے جانے کی وجہ سے اس کی لاش شناخت کے قابل نہ رہی تھی۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہاں اس دلخراش واقعے کی مکمل وڈیو موجود ہے۔
 
Top