ماں کا بدل کوئ نہیں

طاھر جاوید

محفلین
عمل کا با معنی گُلشن منظرِ نظر میں ہو تو
روحُ و دِل وجان میں
با مُراد جینے کی خواہش کے پھول
ہر حال میں ضرور مہکتے ہیں
بیٹے کو بامُراد جیتا دیکھ کر
ہر ایک ماں دوستو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنی بڑھتی ہوئی ناداری میں بھی
دُعا کے مصلے پہ بیٹھ جاتی ہے
اور آنے والی راتیں اِسی گریہ زاری میں بتاتی ہے
کہ ہرآنے والی صبُح کا سورج
میرے بچے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے
اور بڑھنے کا اہتمام کرے
مرے بچے کی خوبصورت سوچوں کو
کچھ اِسطرح اسقدرعام کرےکہ
زماں و مکاں میں ڈھلتا سورج
مرے بیٹے کوروز جُھک کر سلام کرے
بیٹے کے با مراد جینے کا خیال
ہمیشہ شاملِ عبادت ہے
ہرماں روح کے اُجلے آنگن میں
بیٹے کیلیے۔۔ دُعاؤں کے جوست رنگ جُگنوسنبھال رکھے
یہ اُسکی پکی عادت ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
بلاشک ماں ٹھنڈی چھاؤں ہے ۔
خود دھوپ میں جلے گی مگر اولاد کے لیئے گھنی چھاؤں بنے گی ۔۔
بہت دعائیں محترم طاہر بھائی
پہلا اور ساتوں مصرع جانے کیوں رواں سا نہیں لگتا ۔۔۔۔؟
 

طاھر جاوید

محفلین
سبحان اللہ
بلاشک ماں ٹھنڈی چھاؤں ہے ۔
خود دھوپ میں جلے گی مگر اولاد کے لیئے گھنی چھاؤں بنے گی ۔۔
بہت دعائیں محترم طاہر بھائی
پہلا اور ساتوں مصرع جانے کیوں رواں سا نہیں لگتا ۔۔۔ ۔؟

بہت شکریہ نایاب جی۔۔ اگ آپ پہلے اور ساتویں مصرعے میں تردید کرنا پسند کریں گی تو مجھے بہت خوشی ھو گی:thumbsup4:
 

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب جی۔۔ اگ آپ پہلے اور ساتویں مصرعے میں تردید کرنا پسند کریں گی تو مجھے بہت خوشی ھو گی:thumbsup4:
میرے بھائی " تردید " کیسی ۔۔۔۔۔۔۔؟
کلام سچا ہے بلا شبہ ۔
شاید آپ " تصحیح "یا " تنقید " لکھنا چاہتے تھے ۔۔۔۔۔۔؟
عمل کا با معنی گُلشن منظرِ نظر میں ہو تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ اس مصرعے " عمل کا بامعنی" سے کیا مراد ہے ؟ " گُلشن منظرِ " بھی سمجھ نہیں آیا ۔؟
کیا سلیس بیان کر سکیں گے تاکہ سمجھ پاؤں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتویں مصرعے میں " ناداری " لفظ استعمال ہوا ہے ۔ اس کی جگہ " بیماری " کمزوری " ضعیفی " کا استعمال بہتر ہوتا ۔ کیونکہ اس سے پہلے مصرعے میں " بیٹے کے بامراد " ہونے کا ذکر ہے ۔۔۔۔۔۔۔
میرے بھائی یہ نہ تو تصحیح ہے نہ ہی تنقید ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے سمجھنے میں دقت ہوئی ۔ اس لیئے سوال کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

طاھر جاوید

محفلین
میرے بھائی " تردید " کیسی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
کلام سچا ہے بلا شبہ ۔
شاید آپ " تصحیح "یا " تنقید " لکھنا چاہتے تھے ۔۔۔ ۔۔۔ ؟
عمل کا با معنی گُلشن منظرِ نظر میں ہو تو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اس مصرعے " عمل کا بامعنی" سے کیا مراد ہے ؟ " گُلشن منظرِ " بھی سمجھ نہیں آیا ۔؟
کیا سلیس بیان کر سکیں گے تاکہ سمجھ پاؤں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
ساتویں مصرعے میں " ناداری " لفظ استعمال ہوا ہے ۔ اس کی جگہ " بیماری " کمزوری " ضعیفی " کا استعمال بہتر ہوتا ۔ کیونکہ اس سے پہلے مصرعے میں " بیٹے کے بامراد " ہونے کا ذکر ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
میرے بھائی یہ نہ تو تصحیح ہے نہ ہی تنقید ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ مجھے سمجھنے میں دقت ہوئی ۔ اس لیئے سوال کر دیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں[/quote
ہاں میں بےشک اصلاح کرنے کا کہنا چاہتا تھا۔۔۔۔۔ عمل کا بامعنی گلشن، منظرِ نظر میں ھو تو۔۔۔۔۔ بہنا ۔۔عمل بےمعنی بھی تو ہو جایا کرتے ھیں یہ اسی طرح ھے جیسے بچے تو سارے ھی سکول جاتے ھیں اور سکول جانے کے عمل کا بامعنی ھونا اگلی کلاس میں پہنچ جانا ھے اور سکول جا نےکا سارا عمل فیل ھو جانے سے بالکل بے معنی ہو جائے گا نہ۔۔۔ہاں ساتویں مصرے میں ناداری کی جگہ ضعیفی واقعی بہتر محسوس ھو رہا ھے۔۔۔۔
برائے مہربانی آیندہ بھی توجہ کا خواہش مند ھوں کہ اسی لیے یہاں آیا ھوںاور آپ تنقید بھی بلاجھجک کر سکتی ھیں کہ تعمیری تنقید انتہائ مفید ترکیب ھے ۔۔۔۔ خوش رہیں
 
Top