ماں کی دعا

ماں کی دعا
اگرچہ مری زندگی پر خطا ہے
مگر پھر بھی اعزاز کی ا نتہا ہے
مرے پاس کیا ہے، میں کچھ بھی نہیں ہوں
یہ سب میری غم خوار ماں کی دعا ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
سلیمان جاذب صاحب،

ماشاء اللہ بہت اچھا قطعہ ہے آپ کی اور بھی غزلیں پڑھیں ہیں، اچھا لکھتے ہیں آپ۔

ناچیز کی جانب سے نذرانہء تحسین حاضرِ خدمت ہے۔

خوش رہیے۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت خوب سلیمان بھیا، خوب لکھتے ہیں
بھیجتے رہئیے
دل خوش ہو جاتا ہے کسی کی تخلیق پڑھ کر
جیتے رہیئے ہزار سال اور ہر سال کے دن ہوں پچاس ہزار
 
Top