ماں

نیلم

محفلین
کتنابدقسمت ہےوہ جوماں کےہوتےہوئےاس کی محبت حاصل نہ کرسکے۔(کارلائیل)
جس کےدل میں مان کےلیئےمحبت ہے وہ زندگی کےکسی بھی موڑپرشکست نہیں کھاسکتا۔
اس کائنات میں ماں وہ واحدہستی ہےجس کی دعااپنےبچوں کےحق میں جلدقبول ہوتی ہے۔(افلاطون)
عورت ماں کےروپ میں اپنےبچوں کی غلطیوں،کمزوریوں اورکوتاہیوں کی انتہائی رازداری کےساتھ پردہ پوشی کرتی ہے۔(واشگٹن)
وہ ہستی جس نےہمیں زندہ رہنےاورآزادی سےزندگی گزارنےکاسبق دیاہوہماری ماں ہے(مولاناشوکت علی)
جوماں کی خدمت محبت کےساتھ کرتاہےاسےیہ یقین کرلیناچاہیےکہ اس کےسرپرہروقت مان کی دعاؤں کاسایہ موجودرہتاہےجواسےہرمشکل سےبچالیتاہے۔
ماں کوکبھی نہ ستاؤ دنیاکاسب سےبڑاگناہ یہی ہے۔(فیثاغورث)
جوشخص یہ چاہتاہےکہ اسےک۔بھی دکھ نہ پہنچےتواسےچاہیےکہ وہ اپنی ماں سےمحبت کرے۔(بطلیموس)
مضبوط ارداےماں بناتی ہے۔(شکیپئر)
 
عسکری

معطل
وہ ہو گی تو ہر بات پوچھے گے
وہ ہو گی تو ہر بات کا جواب دینا پڑے گا اس لیے ہم تو بھاگے بچوں:grin:
 
نیلم

محفلین
• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: ثَلَاثَۃ مِنَ الذُّنُوب تَعَجَّلُ عُقُوبَتُھٰا وَ لٰاتوَخِّرُ اِلی الٰآخِرَۃِ عُقُوقُ الوَالِدَین وَ البَغیِ عَلیٰ النَّاسِ وَ کُفرُ الِاحسٰان ۔
تین گناہ ایسے ہیں جن کی سزا دنیا ہی میں فوراَ مل جاتی ہے خدا اس کوقیامت پر نہیں چھوڑتا ۔۱۔والدین کی نا فرمانی اور ان کو اذیت دینا ۔۲۔لوگوں پر ظلم وستم کرنا ۔۳۔لوگوں کے احسان اور نیکیوں کو بھلا دینا( امالی شیخ ظوسی /ج ۲/ص۱۳ )

• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: فِی رِضیَ اللّٰہِ فِی رِضیَ الوٰالِدَینِ وَ سَخَطُہُ فِی سَخَطِھِمٰا
ماں باپ کی خوشنودی میں خداوند عالم کی خشنودی ہے اور ماں باپ کی ناراضگی میں خدا کی ناراضگی ہے(مستدرک ،ج۲،ص۷۲۶)

• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: نَظَرُ الوَلَدُ اِلیٰ وٰالِدَیہِ حُبّاً لَھُمٰا عِبٰادَۃ
فرزند کا محبت آمیز نگاہوں سے ماں باپ کو دیکھنا عبادت ہے(تحف العقول،ص۴۶)

• عَنِ البٰاقِرِ عَلَیہِ السَّلاٰم قٰالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ مَن اَعظَمُ حَقّاً عَلَی الرَّجُلِ؟ قٰالَ: وٰالِدٰاہُ
امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا: کہ رسول خدا سے پوچھا گیا: کس کا حق انسان کی گردن پر سب سے زیادہ ہے؟ فرمایا: ماں ، باپ کا (مشکوٰۃ الانوار،ص۸۱۵)

• قٰالَ الصّٰادِقُ عَلَیہِ السَّلاٰم: بَرُّوا آبٰائَکُم تَبَرَّکُم اَبنٰائُکُم
اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرو تاکہ تمہارے فرزند بھی اس اچھی سنت پر عمل کرتے ہوئے تمہارے ساتھ نیکی کریں(بحار،ج۱۷،ص۴۸۱)

• قٰالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَآلِہِ وَسَلَّم: ثَلاٰثَۃ لَیسَ لِاَحَدٍ فِیھِنَّ رُخصَۃ : الوَفٰائُ لَمُسلِمٍ کٰانَ اَو کٰافِرٍ، وَ بِرُّ الوٰالِدَینِ مُسلِمَینِ کٰانٰا اَو کٰافِرَینِ وَ اَدٰائُ الاَمٰانَۃِ لِمُسلِمٍ کٰانَ اَو کٰافِرٍ
رسول خدا نے فرمایا: تین چیزیں ایسی ہیں جن میں کسی بھی صورت میں انحراف جائز نہیں ہے :
۱۔ عہد و پیمان پورا کرنا چاہئے کافر کے ساتھ ہو یا مسلمان کے ساتھ
۲۔ ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا چاہئے مسلمان ہوںیا کافر
۳۔ امانت ادا کرنا چاہئے مسلمان کی ہو یا کافر کی(مجموعہ والرام،ج۲،ص۱۲۱)

• قال الامام صادق علیہ السلام عُقُوقُ الوٰالِدَینِ مِنَ الکَبٰائِرِ
حضرت امام صادق علیہ السلام فرما تے ہےں: ماں باپ کو اذیت پہچاناگناہ کبیرہ میں شمار کیا جاتاہے

• قال الامام علی علیہ السلام بِرُّ الوٰالِدَینِ اَکبَرُ فَرِیضَۃٍ
حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: ماں باپ کے ساتھ نیکی کرنا سب سے بڑا فریضہ ہے

• قال الامام علی علیہ السلام اَلجَنَّۃُ تَحتَ اَقدٰامِ الاُمَّھٰات
حضرت امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں: جنت تمھاری ماؤں کے پیروں کے نیچے ہے
 
عسکری

معطل
کیا آپکو اردو نہیں آتی ؟:p حد سے زیادہ تشدد پسند ۔ حد مطلب ایک حد ہوتی ہے پر اگر کوئی اس کو کراس کر لے تو بچہ ہو کوئی سمجھدار سمجھ ہی جاتا ہے کہ یہ تشدد پسندی ہے ۔ میں نے بچپن میں ہی یہ نوٹ کیا تھا کوئی 6-7 سال کی عمر میں اور یہ میرے ساتھ رہا 18-19 سال کی عمر تک ۔ اس لیے اب اس رائے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ اور اگر کوئی بوڑھا ہو کر معصوم شریف بن جائے تو بھی اس کے لیے پیار عزت واپس نہیں لائی جا سکتی کیونکہ یہ کسی کے بس میں نہیں ۔
 
اچھا،،،،آپ کہیں شیطانیاں بھی تو شدت والی کرتے تھے کیا،،:)
 
عسکری

معطل
اچھا،،،،آپ کہیں شیطانیاں بھی تو شدت والی کرتے تھے کیا،،:)
نہیں نہیں ایسا نہیں تشدد پسند لوگ بغیر وجہ کے بھی کچھ کر دیتے ہیں آپ شاید نہیں جانتی اس بارے میں ۔ چلیں ایک مثال دے دیتا ہوں ۔ کوئی آدمی باہر سے آ کر آپکو کہے یہ موبائیل دیکھو اس میںیہ کس کا نمبر ہے ۔ اپ دیکھ کر کہوں یہ فلاں کا نمبر ہے ۔ وہ کہے نہیں آپ کہوں ہاں جی یہ اس کا ہے پھر وہ کہے نہیں اور گالی دے آپ صوفے پر بیٹھ جاؤ اور پھر وہ یکدم آپ پر یکے بعد دیگرے دو گلاس ٹیبل سے اٹھا کر مار دے ایک آپ کے سر ایک ہاتھ پر لگے اور دونوں انمٹ نشان چھوڑ جائیں ۔ یعینی آپ آرام سے ٹی وی دیکھ رہے تھے 5 منٹ پہلے اور اب لہولہان ہو گئے ۔ اور اگر وہ بندہ دیکھ سکتا تھا تو خؤد دیکھ لیتا آپکے پاس موبائیل کیوں لایا ؟ تو کیا جب بھی آپ وہ اپنے ہاتھ پر نشان دیکھیں گے زخم کا آپکو وہ دن یاد ائے گا کہ نہیں؟ یہ ہوتے ہیں تشدد پسند ۔ ایسا کسی کے ساتھ ہو چکا ہے ۔
 
لیکن ایسا عمل کسی نارمل انسان کا نہیں ہوسکتا،،سائیکو پیپلز ایسا کرتے ہیں،،
اور اُن کے سائیکو ہونے کے پیچھے بھی ایک سٹرونگ کہانی ہوتی ہے،،
،،آپ کے والد کا رویہ آپ کی والدہ کے ساتھ ٹھیک تھا؟
 
عسکری

معطل
لیکن ایسا عمل کسی نارمل انسان کا نہیں ہوسکتا،،سائیکو پیپلز ایسا کرتے ہیں،،
اور اُن کے سائیکو ہونے کے پیچھے بھی ایک سٹرونگ کہانی ہوتی ہے،،
،،آپ کے والد کا رویہ آپ کی والدہ کے ساتھ ٹھیک تھا؟
مجھے ان کے تعلق سے کیا لینا دینا ؟ میں اپنی بات کر سکتا ہوں کہ میرا کیسے تھا ۔ آئی ہیٹ بوتھ آف دیم انہوں نے اتنا ہنسایا نہیں اتنی خوشی نہیں دی جتنا ہرٹ کیا رلایا ۔ اب وہ چاہے بھیک مانگیں مجھ سے پیار کی آئی ہیو نو فیلنگز فار دیم ۔ میں نے تب سے لائف جینا شروع کی ہے جب سے ان کو چھوڑا ۔ جو کچھ انہوں نے کیا وہی میں کر رہا ہوں انہیں کچھ چاہیے تو صرف ایک بار کہیں میں دے دیتا ہوں پر مجھے ملنے بات کرنے اور ان کے پاس جانے کا بالکل بھی دل نہیں کرتا ۔یہ بیڈ لک ہے اور کیا کہہ سکتے ہیں ۔دونوں متشدد ذہنیت کے ہیں اور میں نے کئی بار نوٹ کیا جب ٹارچر خؤن خرابے تک جا پہنچا ۔ اس لیے بڑھاپے یا ڈھلتی عمر میں ہیں تب مجھے ان پر ترس نہیں آتا ۔ اور میں نے لاکھوں بار اپنے آپ سے کہا ہے کہ کبھی اپنے بیوی بچوں پر ہاتھ نہیں اٹھانا ۔ اب مجھے نفرت سی ہو گئی ہے ان سے جو بچوں یا بیوی کو مارت ہیں میرا دل کرتا ہے میں انہیں سبق سکھا دوں جو ایسا کرتے ہیں ۔
 
مانا کہ کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے آتے ہیں ،جو ہمیں اتنا گہرازخم دیتےہیں کہ ہم اُنہی کسی بھی قیمت پہ معاف نہیں کرنا چاہتے،،،،لیکن پھر بھی کبھی ہوسکےتو اُنہیں معاف کردینا،،،کیونکہ جب تک انسان معاف نہ کرے اللہ بھی معاف نہیں کرتا
 
عسکری

معطل
مانا کہ کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے آتے ہیں ،جو ہمیں اتنا گہرازخم دیتےہیں کہ ہم اُنہی کسی بھی قیمت پہ معاف نہیں کرنا چاہتے،،،،لیکن پھر بھی کبھی ہوسکےتو اُنہیں معاف کردینا،،،کیونکہ جب تک انسان معاف نہ اللہ بھی معاف نہیں کرتا:)
اتفاق سے میں ان باتوں کو نہیں مانتا :grin: کرے نا کرے میں اس پر اپنی عمر کے آخری دنوں میں سوچوں گا جب ریٹائرڈ ہو کر بیٹھا ہوں گا ۔ ابھی میں سوچنا بھی نہیں چاہتا :rolleyes:
 
عمراعظم

محفلین
وہ بوڑھی عورت اپنی بیٹی کے ہاں قیام پزیر تھی۔ بیٹی نے فرماؑش کی،،،، امی میرے کچھ مہمان آنے والے ہیں ،باقی تو سب کچھ میں نے تیار کر رکھا ہے۔البتہ چونکہ آپ میٹھا بہت اچھا بناتی ہیں لہذا وہ آپ بنا دیں۔ بوڑھی اپنی بیٹی کی محبت میں سرشار اٹھی اور کچن میں جا کر میٹھا بنانے لگی۔یاد رہے یہ بوڑھی عورت عمر رسیدہ تو تھی ہی، سالہا سال کی بیماریوں نے اس کی نظر بھی تقریبآؐ مفلوج کر دی تھی۔نہ صرف نظر انتہا'ی کمزور تھی بلکہ ہاتھ سے چیزوں کے لمس سے بھی بعض اوقات ان کو پہچان نہ پاتی تھی۔ میٹھا تیار ہو گیا۔لیکن جب پیش کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس میں چینی کے بجا ےؔ چاول ڈال دیے گیے ہیں۔
براہ کرم اس بوڑھی کی مندرجہ بالا کیفیت کو ذہن میں رکھیں۔کچھ دن بعد اس بوڑھی عورت کا بیٹا اپنے اہل خانہ سے بیزار ہو کربھوکا پیاسا اپنی ماں کے پاس پہنچا۔ ماں نےحسب عادت پوچھا بیٹا کھانا لگا دوں۔بیٹے نے اس خیال سے کہ ماں کو تکلیف نہ دی جاے۔جھوٹ کا سہارا لیتے ہوے کہا کہ میں کھانا کھا کر آیا ہوں۔ماں نے کؐیی گز کے فاصلے سے بیٹے کی جانب غور سےدیکھا اور بولی۔۔تم جھوٹ بول رہے ہو۔اور بیٹے کا جواب سنے بغیر کھانا لا کر بیٹے کو کھلایا ۔میٹھا بھی بنا کر لایئ اور آج اس میں چینی ہی ڈلی تھی۔بیٹا اللہ کی قدرت پر حیران تھاکہ وہ عورت جس کی نظر انتہایی کمزور تھی اس نے اتنے فاصلے سے اس کی چند گھنٹے کی بھوک کو کیسے جان لیا۔ یقینا" اللہ نے ماں کو دل کی آنکھوں سے نواز
 
Top