ابن سعید
خادم
محفل کی ایک ہر دلعزیز رکن mano کی ہمشیرہ نے ابھی انھیں کی شناخت سے آن لائن ہو کر ہمیں مطلع کیا کہ صبح کسی وقت ماہا پری کی طبیعت اچانک بہت خراب ہو گئی اور فی الوقت وہ اسپتال میں بیہوش ہیں۔ بچی کی طبیعت کافی عرصہ سے خراب رہتی ہے لیکن آج کچھ زیادہ ہی حالت خراب ہے۔ مستقبل قریب میں ان کا کوئی آپریشن بھی ہونا ہے۔ احباب سے درخواست ہے کہ ان کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعاؤں میں بخل سے کام نہ لیں۔
ماہا پری! ہمیں یقین ہے کہ آپ جلدی ہی مکمل صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان مسکراتی اور خوشیاں بکھیرتی نظر آئیں گی۔۔۔ ان شاء للہ!
ماہا پری! ہمیں یقین ہے کہ آپ جلدی ہی مکمل صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان مسکراتی اور خوشیاں بکھیرتی نظر آئیں گی۔۔۔ ان شاء للہ!