ماہرین سے سوال ہے ! ؟

طالوت

محفلین
43670933lc8.jpg

جناب عالی یہ ہے میرا مسئلہ کہ ایم ایس آفس میں اردو لکھنے پر ان مشکلات کا سامنا ہے ۔۔ تفصیل تصویر میں موجود ہے ، ذرا اس کا حل تو بتائیں ۔۔۔
وسلام
 

اسد

محفلین
یہ فونیٹک کی بورڈ ان پیج جیسا ہے. اس میں شفٹ اے پر صرف مد ہے آ نہیں. یو پر ء ہے، ئ شفٹ 4 پر ہے. سٹارٹ مینو میں جا کر رن پر کلک کریں اور بوکس میں Osk ٹائپ کر کے انٹر دبائیں. اون سکرین کی بورڈ آ جائے گا، اس سے مدد لیں.

یا پھر کوئی ایسا کی بورڈ انسٹال کریں جو محفل اوپن پیڈ جیسا ہو. شاید اعجاز صاحب کا صوتی 3 ایسا ہی ہے، میں نے استعمال نہیں کیا اس لئے یقین سے نہیں کہہ سکتا..
 

طالوت

محفلین
علوی نستعلیق پر بھی ایسا ہی شمشاد ۔۔۔ ممکن ہے اسد کی بات ٹھیک ہو کی بورڈ کا مسئلہ ہی ہو ۔۔۔ کوئی یقنی کی بورڈ اور اس کا لنک ہو تو بتائیں ۔۔۔
وسلام
 

اظفر

محفلین
یہ مسیلہ فونیٹک میں‌موروثی ہے ۔ اسلیے اردو ایڈریٹر کے طور پر کوئی دوسرا سافٹ ویر استعال کر لیں
 

طالوت

محفلین
شکریہ محفلین ۔۔۔۔۔۔ شکریہ نبیل ! "اردو دوست" کی بورڈ سے یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔۔۔
وسلام
 

mfdarvesh

محفلین
ء والا مسئلہ حل ہوسکتا ہے اس کے لیے آپ شفٹ کے ساتھ تین یا چار کا استعمال کریں امید ہے کہ کام کرے گا
 

الف عین

لائبریرین
چلئے مسئلہ تو حل ہو گیا۔۔۔ لیکن اردو کے مختلف فونیٹک کی بورڈس میں میپنگ مختلف ہے، اس لئے محض فلاں کنجی استعمال کریں والا مشورہ درست نہیں ہو سکتا، یوں کہہ سکتے ہیں کہ اگر فلاں کی بورڈ استعمال کر رہے ہوں تو فلاں کنجی استعمال کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں پچھلے چار سال سے فونیٹک کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں لیکن کبھی اسطرح کا مسئلہ نظر نہیں آیا۔

'آ' کی کی میرے پاس "شفٹ اور برابر" = + shift ہے۔

اسطرح 'ئ' جو کہ 'بھائی' جیسے الفاظ میں استعمال ہوتی ہے وہ شفٹ اور 4 ہیں۔

اضافت کا ہمزہ ' ٔ ' جیسے ہمزۂ اضافت میں وہ شفٹ اور 7 ہے۔

ہمزہ 'ء' جیسے شعراء کرام میں u ہے.
 

شکاری

محفلین
طارق آپ نے کونسا لنک کونسے موضوع میں‌ دیا ہے ذرا اس کے مطلق چیک کریں اور آئندہ اس کا خیال رکھیں۔
 
Top