ماہرین متوجہ ہوں !

علی ذاکر

محفلین
میرے کمپیوٹر میں وائرس آگیا ہے اس کو ختم کرنے کا کوئ حل بتائیں اس وقت میرے کمپیوٹر میں مک کیفی انسٹال ہے لیکن لگتا ہے صحیح کام نہیں کر رہا کمپیوٹر بہت سلو ہو گیا ہے کوئ آن لائن سائٹ ہو تو بتائیں جس طرح کے مک کیفی سٹرنگر ہے اس کی اپ ڈیٹ سائٹ کوئ ہو تو بتائیے !

مع السلام
 

عسکری

معطل
یار کل تو تم مجھ سے وائرس مانگ رہے تھے آج کہتے ہو وائرس آ گیا ہے کہیں خود پر تو حملہ نہیں کرا بیٹھے:grin:

اور خبردار کسی آن لائن کی طرف مت جانا نہیں تو جان عزاب ہو جاتی ہے وہ آن لائن صاحب خود ہی جانا نہیں چاہتے پھر
 

علی ذاکر

محفلین
آرے یار پتہ نہیں‌کیا ہو گیا ہے میں تو مصیبت میں پھس گیا ہوں !

نہیں وہ عارف نے پہلے ایک سائٹ بتائ تھی یہ والی اس سے ٹہیک ہو گیا تھا لیکن اب اس سائٹ پر جاتا ہوں تو وہ کہتا ہے اس کو اپ ڈیٹ نہیں ہے تمہارے پاس اور مجے اس کا طریقہ بھی نہیں پتہ اپ ڈیٹ کرنے کا عارف صاحب کدھر ہین وہ ہی بتا سکتے ہیں‌ http://download.nai.com/products/mca...er10000482.exe
مع السلام
 

arifkarim

معطل
او خرم بھائی۔ فارمیٹنگ آخری حل ہے۔ اس سے پہلے بہت سے آپشنز ہوتے ہیں۔۔۔۔
ذاکر بھائی اگر آپ کا کمپیوٹر سست ہو گیا ہےاور اینٹی وائرس موجود ہے تو اسکا مطلب یہی ہے کہ اپڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے وائرس آگیا ہے۔
فی الحال تو سسٹم ایک دو دن پیچھے تک ری اسٹور کر لیں۔ اسکے بعد بٹ Avira Antivirus اتار کر اپڈیٹ کر لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہتر یہی ہے کہ فارمیٹ کر لیں اور میک کیفی 7۔8 میرے پاس ہے۔ وہ انسٹال کر لیں۔
 

علی ذاکر

محفلین
بھائ جی اپڈیٹ کر کے سکیننگ پر لگایا ہے اگر ایسا نا ہوا تو پھر پیچھے ہی کروں گا لیکن Avira Antivirus یہ کہاں سے ملے گا اس کا کوئ ربط تو دیں ؟

مع السلام
 
Top