الف عین
لائبریرین
ماشاء اللہ محفل کے ماہرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عمران یعنی بقول محمود مغل کاشان کے ابا۔۔۔ ابو کاشان بھی اس صف کے تازہ واردان میں سے ہیں۔
مبارک ہو عمران۔ حال ہی میں زیادہ فعال ہو گئے ہیں کہ مختلگف دلچسپیوں کے موضوعات پر نظر آتے ہیں۔ آج ہی میں نے انہیں فیشن اور ملبوسات میں موجود پایا۔ کیا کبھی خواتین کے گوشے میں تو نظر نہیں آتے۔۔ میں وہاں کبھی نہیں گیا جو واضح کہہ سکوں (گیا تو مردوں کی بیٹھک میں بھی نہیں!!)۔ خیر۔۔ موضوع سے بھٹک نہ جاؤں اس لئے عزیزم عمران کو مزید مبارک باد اور دعاؤں کے ساتھ یہ پوسٹ مکمل کروں کہ خدا کرے ایسی فعالیت برقرار رہے۔ اور ہم جلد ہی ان کو ریس کے گھوڑوں میں خوش آمدید کہیں گے۔