سید زبیر
محفلین
ماضی کی انگریزی زبان کی نیوز کاسٹر اور ماہر تعلیم پروفیسرانیتا غلام علی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
جمعہ, 08 اگست 2014
کراچی...... معروف ماہر تعلیم پروفیسر انیتا غلام علی 80 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔شعبہ تعلیم میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے والی زندگی سے بھرپور شخصیت کی مالک انیتا غلام علی کی طبیعت میں خاکساری تھی لیکن اپنے مقصد کو پانے کے لئے کبھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔ انیتا غلام علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1961 میں مائیکرو بائی لوجی کی لیکچرار کے طور پر سندھ مسلم سائنس کالج سے کیا ۔تعلیم کے لئے ان کا خواب ایک روشن پاکستان کی تمنا تھی جہاں ہر طبقے کی الف ب پ تک رسائی ہو۔اس مقصد سے محبت کا ہی ثبوت تھا کہ وہ آخری وقت تک سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر رہیں ۔ تعلیمی خدمات کےاعتراف میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا اور صدرپرویز مشرف کے دور میں وہ کچھ عرصے کے لئے وزیر بھی رہیں ۔عمر، صحت یابیماری کبھی ان کے کام پر اثر انداز نہیں ہوئی ۔انتیا غلام علی نے علم کا دیا لیکر روشنی کا سفر شروع کیا،جہالت کو شکست دینا اپنا نصب العین بنایا اور پوری زندگی اسی پر ڈٹی رہیں۔