راشد اشرف
محفلین
الحمراء کا تازہ شمارہ، مئی 2013، لاہور سے شائع ہوگیا ہے۔ درج ذیل لنک پر مذکورہ جریدے سے منتخب کردہ دلچسپ مضامین، مختلف شخصیات کی سلسلہ وار یاداشتوں کی اقساط، خطوط وغیرہ شامل کیے گئے ہیں:
اس پرچے میں امریکہ میں قیام پذیر معروف علم دوست بزرگ شخصیت عبدالوہاب سلیم پر ایک گوشہ شامل کیا گیا ہے جس میں سید معراج جامی کا تحریر کردہ ایک دلچسپ خاکہ پڑھا جاسکتا ہے۔ دیگر مضامین میں شامل ہیں:
----پروفیسر مرزا خلیل بیگ (علی گڑھ) کا مضمون کہ چراغ راہ میں جل گئے
---- واقعات - اسلم کمال
---- کیا کیا ہمیں یاد آیا - غلام نبی اعوان
---- لکھی کو کون موڑے - بشری رحمان
---- مکتوب لاس ویگاس - نجم الحسن رضوی
---- برعظیم پاک و ہند کی موسیقی پر ایک نظر - ڈاکٹر حافظ صفوان محمد چوہان
----- محفل احباب