ماہِ رمضان میں بڑھ چڑھ کے عبادت کر لو@الف عین،عظیم،شکیل احمد خان23،محمد عبدالرؤوف،شاہد شاہنواز

ماہِ رمضان میں بڑھ چڑھ کے عبادت کر لو
رب نے بخشی ہے تو حاصل یہ سعادت کرلو
-------
مال و دولت کی محبّت میں نہ بھولو رب کو
مل گیا جو بھی تمہیں اس پہ قناعت کر لو
--------
سب مہینوں سے ہے رمضان مہینہ افضل
دس گنہ اجر کمانے کی تجارت کر لو
-----------
حق کی آواز تشدّد سے دبانے والو
سچ کو سننے کی ذرا تم بھی جسارت کر لو
-----------
صاف رکھتے ہو لباسوں کو ہمیشہ جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
-------
رب کی توفیق بڑی چیز ہے مانا ارشد
اپنے ایمان کی کچھ تم بھی حفاظت کرلو
 
آخری تدوین:
عظیم
شکیل احمد خان23
----------
ماہِ رمضان میں بڑھ چڑھ کے عبادت کر لو
رب نے بخشی ہے تو حاصل یہ سعادت کرلو
-------
مال و دولت کی محبّت میں نہ بھولو رب کو
مل گیا جو بھی تمہیں اس پہ قناعت کر لو
--------
سب مہینوں سے ہے رمضان مہینہ افضل
دس گنہ اجر کمانے کی تجارت کر لو
-----------
حق کی آواز تشدّد سے دبانے والو
سچ کو سننے کی ذرا تم بھی جسارت کر لو
-----------
صاف رکھتے ہو لباسوں کو ہمیشہ جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
-------
رب کی توفیق بڑی چیز ہے مانا ارشد
اپنے ایمان کی کچھ تم بھی حفاظت کرلو

آخری تدوین: گذشتہ روز بوقت 9:04 شام
اقتباس جواب
رپورٹ
 

عظیم

محفلین
سب مہینوں سے ہے رمضان مہینہ افضل
دس گنہ اجر کمانے کی تجارت کر لو
-----------رمضان کا تلفظ میرا خیال ہے کہ رمَضان ہے، بابا (الف عین) کا انتظار کر لیجیے یا دوسرے بھائیوں سے بھی رائے لے لیجیے کہ وہ کیا کہتے ہیں، مزید یہ کہ تجارت فٹ نہیں بیٹھ رہا

حق کی آواز تشدّد سے دبانے والو
سچ کو سننے کی ذرا تم بھی جسارت کر لو
-----------حق کی میں جو تنافر ہے اس کو دور کیا جا سکے تو بہتر ہے


صاف رکھتے ہو لباسوں کو ہمیشہ جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
-------لباسوں اچھا نہیں لگ رہا، لباس اپنا کیا جا سکتا ہے

رب کی توفیق بڑی چیز ہے مانا ارشد
اپنے ایمان کی کچھ تم بھی حفاظت کرلو
--- رب کی توفیق بجائے رب کی جانب سے توفیق درست نہیں لگ رہا

باقی مجھے ٹھیک لگ رہی ہے غزل
 
سب مہینوں سے ہے رمضان مہینہ افضل
دس گنہ اجر کمانے کی تجارت کر لو
-----------رمضان کا تلفظ میرا خیال ہے کہ رمَضان ہے، بابا (الف عین) کا انتظار کر لیجیے یا دوسرے بھائیوں سے بھی رائے لے لیجیے کہ وہ کیا کہتے ہیں، مزید یہ کہ تجارت فٹ نہیں بیٹھ رہا
جیسے محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔عربی میں مَ (مَحمود)اور اُردُو میں آکر مِ یعنی مِحمود ہوگیا ایسے ہی رَمَ ضان۔۔۔۔۔۔۔رَمْ یعنی رمضان (م پر جزم کیساتھ رَمْ ضَ ان ) بروزن ،گردان ہوگیا تو کوئی مضائقہ نہیں:
مضائقہ تو
1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب مہینوں سے ہے، میں اور
2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گنہ میں ہے کہ
نمبر 1 کو سب مہینوں میں ہے ہونا چاہیے جیسے:سب مہینوں میں ہے رمضان ہی بے شک جس میں
نمبر2 دس گنہ کو دس گنا لکھا جائے تو بہترجیسے:دس ۔گنا ۔ اجر ۔ ملے ا۔ یسی ۔ تجارت کر۔ لو
سب مہینوں میں ہے رمضان ہی بے شک افضل
یہ۔ نہ ۔ہو ۔تم ۔اِسے ۔کھونے۔ کی حماقت کرلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب مہینوں میں ہے رمضاں ہی کہ نیکی کا اَجر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(یہاں بھی اجر دونوں طرح مستعمل ہے فِعل کے وزن پر بھی اور فَعَل کے وزن سےبھی) بھ
دس ۔گنا۔ بڑھ ۔کے ۔ملے ایسی تجارت کرلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جیسے محمود۔۔۔۔۔۔۔۔۔عربی میں مَ (مَحمود)اور اُردُو میں آکر مِ یعنی مِحمود ہوگیا ایسے ہی رَمَ ضان۔۔۔۔۔۔۔رَمْ یعنی رمضان (م پر جزم کیساتھ رَمْ ضَ ان ) بروزن ،گردان ہوگیا تو کوئی مضائقہ نہیں:
مضائقہ تو
1۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب مہینوں سے ہے، میں اور
2۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دس گنہ میں ہے کہ
نمبر 1 کو سب مہینوں میں ہے ہونا چاہیے جیسے:سب مہینوں میں ہے رمضان ہی بے شک جس میں
نمبر2 دس گنہ کو دس گنا لکھا جائے تو بہترجیسے:دس ۔گنا ۔ اجر ۔ ملے ا۔ یسی ۔ تجارت کر۔ لو
سب مہینوں میں ہے رمضان ہی بے شک افضل
یہ۔ نہ ۔ہو ۔تم ۔اِسے ۔کھونے۔ کی حماقت کرلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب مہینوں میں ہے رمضاں ہی کہ نیکی کا اَجر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(یہاں بھی اجر دونوں طرح مستعمل ہے فِعل کے وزن پر بھی اور فَعَل کے وزن سےبھی) بھ
دس ۔گنا۔ بڑھ ۔کے ۔ملے ایسی تجارت کرلو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب
رمضان، م ساکن، تو شاید چل جائے لیکن ثقہ حضرات کی نظروں سے نہ گزرے!
اجر، ج پر زبر، تو بہر حال غلط تلفظ ہے
دس گنہ تو املا کی غلطی لگتی ہے، بجائے گنا، الف کے ساتھ، کے۔لیکن وہ مصرع درست لگ رہا ہے
باقی عظیم کی ے معروضات درست ہیں
 
عظیم
الف عین
شکیل احمد خان23
----------
رب کی جانب سے ہے توفیق ضروری لیکن
اپنے کردار کی کچھ تم بھی حفاظت کر لو
-----------
سچ کی آواز تشدّد سے دبانے والو
تلخ باتوں کو بھی سننے کی جسارت کر لو
-----------
اپنے کپڑوں کی صفائی ہے ضروری جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
----------
ماہِ رمضان مہینوں میں ہے افضل سب سے
دس گنہ اجر ہے اس میں ،یہ تجارت کر لو
----------
تنگ نظری سے سدا پاک سیاست ہو گی
اپنے اخلاق میں پیدا جو فراست کر لو
----------
نیک بندوں کی محافل میں بھی جاؤ ارشد
ان سے ایمان کی حاصل یوں حرارت کر لو
---------
 
رب کی جانب سے ہے توفیق ضروری لیکن
اپنے کردار کی کچھ تم بھی حفاظت کر لو
رب کی توفیق سے ممکن ہے کہ یہ ہوجائے/رب کی جانب سےیہ توفیق اگر مل جائے
روزے کی ڈھال سے تم اپنی حفاظت کرلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنے کپڑوں کی صفائی ہے ضروری جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
جیسے ظاہر کی صفائی بھی ہے لازم تم پر
ایسے ہی دور خیالوں سے نجاست کر لو
 

عظیم

محفلین
رب کی جانب سے ہے توفیق ضروری لیکن
اپنے کردار کی کچھ تم بھی حفاظت کر لو
----------- شکیل احمد خان23 صاحب کا تجویز کردہ پہلا مصرع بہتر ہے، لیکن مجھے دوسرا مصرع آپ کی ہے اچھا لگ رہا کہ اگر روزے کی ڈھال سے حفاظت کی جائے تو سارا سال روزے نہیں رہتے!
ہاں، اگر ماہ رمضان میں ایسی توفیق مانگی جائے مصرع اولیٰ میں تو اور بات ہے

سچ کی آواز تشدّد سے دبانے والو
تلخ باتوں کو بھی سننے کی جسارت کر لو
-----------ٹھیک ہو گیا ہے

اپنے کپڑوں کی صفائی ہے ضروری جیسے
دور ایسے ہی خیالوں سے نجاست کر لو
----------دونوں طرح سے ٹھیک ہے، بھائی شکیل احمد خان کی جانب سے کی گئی تبدیلی بھی، اور آپ کا اپنا شعر بھی

ماہِ رمضان مہینوں میں ہے افضل سب سے
دس گنہ اجر ہے اس میں ،یہ تجارت کر لو
----------یہ تجارت کیسی تجارت؟

تنگ نظری سے سدا پاک سیاست ہو گی
اپنے اخلاق میں پیدا جو فراست کر لو
---------- تنگ نظری جیسی برائی سیاست میں نہیں ہو گی، اگر یہ مفہوم ہے تو یہ صاف صاف بیان ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔ الفاظ کی ترتیب یا الفاظ بدل کر کہیں

نیک بندوں کی محافل میں بھی جاؤ ارشد
ان سے ایمان کی حاصل یوں حرارت کر لو
--- 'یوں' بھرتی کا لگ رہا ہے، ان سے ایمان کی حاصل تمہیں قوت ہو گی، مگر قافیہ درست نہیں رہے گا اس مصرع کے ساتھ، یہ بعد میں دیکھا
 
Top