سلام علیکم
میری طرف سے بھی برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ مبارک ہو !
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا: نہ کہو رمضان بلکہ کہو ماہ رمضان، رمضان وہ واحد مہینہ ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے اور اسکی اہم عبادت روزہ کے ذریعے ہر شی کو خدا کی لئے ترک کرنا ہے حتی جائز چیزیں بھی خد اکے حکم سے حرام ہوجاتی ہے کس لیئے ؟ تاکہ خدا کی راہ میں صبر اور اطاعت کا مرتبہ چیک ہوسکے تقوی کی منزلوں کا امتحان ہوسکے، پورے سال کے لئے تیاری ہوسکے ، غریبوں کے دکھ میں عملی طور پر بھوکا رہ کر شریک ہوا جاسکے، مادی چیزیوں کو چھوڑ کر معنوی کمالات کا سفر شروع کیا جاسکے، اور اسکا لطف اٹھایا جاسکے، خدا کی قربت کا مہینہ ہے ، خدا کا مہینہ ہے، اور ہم اسکی بارگاہ میں مہمان اسکے دسترخوان پر کس چیز کی کمی ہے دیکھنا یہ ہے کہ بندہ اپنے ظرف کو چیک کرے ، کیا مانگتا ہے، مادی غذا یا معنوی غذا ۔۔۔۔۔