مبارکاں

ساجداقبال

محفلین
سلام دوستو!
آج میں نے بلاگ سپاٹ پر کوئی بلاگ کھولا تو وہ بغیر کسی پراکسی سائٹ کے کھل گیا۔ اس کا مطلب یہی ہوا کہ بلاگ سپاٹ پر سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ آپ اپنے تجربات بتائیں کہ آپ کے ہاں کھل رہی ہے کہ نہیں۔
 

دوست

محفلین
یہ کچھ آئی ایس پیز پر کھلا ہے اور کچھ پر بند۔
میرے جب ڈائل اپ سے نیکس لنکس پر آنلائن ہوں تو بلاک ہوتا ہے۔ جب کیبل سے جو کہ نیکس لنکس سے ہی کنکشن لیا گیا ہے سے آنلائن ہوں تو کھلتا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
میں حبیب رفیق والوں کا ڈی ایس ایل استعمال کر رہاہوں۔ کچھ دن پہلے اس پر بھی بلاک ہی تھا لیکن کل جب میں دو چھٹیوں کے بعد آیا اور کھولا تو ٹھیک ٹھاک کھلا۔ آپ کا کہنا درست ہے شاید کچھ آئی ایس پیز نے کھولا ہے۔ حکومت نے کھولا ہوتا تو اعلان کر کر کے سر میں درد کردیتے۔
 
میں پاک نیٹ استعمال کرتا ہوں ۔ میں نے چیک کیا تو میرے یہاں بھی کھل رہا ہے ۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پاک نیٹ حکومت پاکستان کی ذاتی آئي ایس پی ہے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ حکومت ہی کی جانب سے ہی اس سلسلے میں اقدامات کیے گئے ہیں ۔ لیکن گزشتہ تین مہینوں میں کئی ایک بار بلاگ سپاٹ کھولا اور بند کیا گیا ہے ۔ پچھلے تجربات کی روشنی میں یہ بات نکل کر سامنے آتی ہے کہ شاید اسے دوبارہ بند کر دیا جائے ۔ لیکن کیونکہ اب پی ٹی سی ایل میں ایک غیر ملکی کمپنی " اتیسلات " اب بہت فعال کردار ادا کرنے لگی ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ اب کے بار بلاگ سپاٹ سے یہ پابندی " اتیسلات " والوں کے بڑے آفیسرز کے کہنے پر اٹھوائی گئي ہو ۔
 
Top