زکریا نے کہا:
ہر 500 پوسٹس پر مبارکباد دینے کا نتیجہ یہ ہے کہ روز کئی مبارکبادین دی جا رہی ہوتی ہیں۔ میں تو اس سے اکتا گیا ہوں۔
میری تجویز یہ ہے کہ ارکان کو مبارکباد اس وقت دی جائے جب ان کا رینک تبدیل ہو۔ اس وقت یہ رینک ہیں:
مبتدی: 1 پوسٹ (مبارکباد کی ضرورت نہیں البتہ خوشآمدید کہیں)
معاون: 50
محسن: 100
مشاق: 500
ماہر: 1000
منفرد: 5000
ممتاز:10000
آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟
زکریا بھائی -
اس لحاظ سے تو مجھ جیسے دوسرے کم درجہ کے تخلیق کاروں
( شاعری، ناول، افسانہ ، تعلیم و تربیت ) کی کبھی بھی ہمت افزائی نہیں ہوگی ۔
اور ہمیں رنک و فائل جوائین کرنا پڑھےگا۔ (یعنی داد لینے کے تانے کھولنے پڑھیں گےیا ہر تانے میں جاکر جواب لکھنے ہو نگے۔)
اگر ایسے کم درجہ کے تخلیق کاروں کیلئے
آسان اور مختلف وزن ہو۔ تو انکی بھی اس اردو محفل میں ہمت افزائی ہوسکتی ۔ مثلا اس ناچیز نے 4 ماہ ( اتنے کم وقت میں) میں :
اصلاح سخن میں سو صفحہ کی کتاب
علم عروض لکھی( 1 پوسٹنیگ ہوئی)
آپ کی شاعری میں
کلیاتِ تفسیر ( ) ایک پوسٹنیگ ہوئی)
آپ کی تحریریں میں سو صفحوں کے قریب ناول
پختون کی بیٹی لکھی ( 1 پوسٹینگ ہوئی۔)
ّتعلین و تدرس میں سو صفحوں کے قریب
عربی کے اسباق لکھے۔ ( صرف 20 پوسٹنیگ)
وکی میں اپنی
ایک کلیات، ایک ناول اور چار افسانہ نقل کئے( ؟ پوسٹینگ)
اردو نامہ میں
تاریخ زبان اردو کے اب تک 15 صفحہ لکھے ( ایک پوسٹنگ)
(نوٹ کیجئےزکریہ بھائی: مذاق کررہا ہوں اور ساتھ ساتھ اپنی پوسٹنگ بھی بڑھا رہا ہوں)