رکھا بے عیب اللہ نے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کا نسب نامہ
ہیں والد ان کے عبدؔاللہ ، عبدؔالمطلب دادا
وہ ہاشمؔ بیٹا جو عبدِ ؔمناف ابنِ قصیؔ کا تھا
محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) کا تھا پردادا ، کلابؔ ان کا بھی پردادا
وہ بیٹے مرہؔ ابنِ کعبؔ ، پڑپوتے لویؔ کے تھے
وہ غالبؔ کے تھے بیٹے ، فہرؔ بن مالکؔ کے تھے پوتے
نضرؔ ابنِ کنانہؔ بنْ خزیمہؔ فہر کا دادا
خزیمہؔ مدرکہؔ کا بیٹا تھا ، الیاسؔ کا پوتا
مضرؔ ابنِ نزاؔر ابنِ معدؔ الیاسؔ کے والد
معدؔ عدناؔن کے بیٹے تھے ، یہ تھے سب کے سب عابد
نسب عدناؔن تک مت بھولنا یہ آخری دم تک
نہیں ہے مستند یہ سلسلہ عدناؔں سے آدم(علیہ السلام) تک
یعنی: محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)بن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔
یہاں تک یہ سلسلہ مستند روایات سے ثابت ہے۔
(صحیح البخاری ، کتاب فضائل الصحابۃ، باب مبعث النبی، بدون السند)
عدنان سے حضرت آدمتک کی جو روایات ہیں وہ غیر مستند ہیں، اس لیے انھیں ذکر نہیں کیا گیا۔
(تحفۃ الأحوذی ، کتاب المناقب عن رسول اﷲ ، باب فی فضل النبی، الرقم:۳۵۳۸)
 
Top