anwarjamal
محفلین
دوا نہ کام کرے تو دعا مبارک ھو
مریض ِ غم کو یہی آسرا مبارک ھو
ہزار ہوں گے مدد گار اور بھی لیکن
جو با شعور ہیں ان کو خدا مبارک ھو
وہ اپنے آپ پہ عاشق ہوا ھے ، میں اس پر
مجھے نظر اور اسے آئینہ مبارک ھو
چمن کے پھول سے آتی ھے بوئے زلف مجھے
مجھے بہار کا موسم سدا مبارک ھو
خدا کے گھر کی طرف جانے والوں کو انور
ہزاروں میل کا یہ فاصلہ مبارک ھو
انور جمال انور