مبارک ہو۔

Wasiq Khan

محفلین
ماہر نفسیات:مبارک ہو،آپ کا علاج مکمل ہو گیا ہے۔آپ بلکل ٹھیک ہیں۔

دماغی مریض:کیا فائدہ!آپ کے علاج سے پہلے میں فرانس کا بادشاہ تھا۔اب میں ایک عام آدمی ہوں۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب آپ ہر لطیفے کے لیے الگ سے دھاگہ کھول رہے ہیں۔

ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ایک دھاگہ کھولیں اور اسی میں سب لطیفے لکھتے جائیں۔
 
حماد

محفلین
جناب آپ ہر لطیفے کے لیے الگ سے دھاگہ کھول رہے ہیں۔

ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ایک دھاگہ کھولیں اور اسی میں سب لطیفے لکھتے جائیں۔
قادری صاحب کیلئے بھی دھاگوں کی قطار لگی ہوئ ہے۔ یہی دیکھ کر خان صاحب کو لگا ہو گا کہ یہاں ہر لطیفے کیلئے الگ دھاگہ کھولنے کا رواج ہے۔:p
 
نیلم

محفلین
یقین اور وہم میں فرق۔۔۔۔

میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا:

"یقین اور وہم میں کیا فرق ہے۔؟"

شاگرد: میڈم آپ پڑھا رہی ہیں یہ یقین ہے،

اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپکا وہم ہے
 
Wasiq Khan

محفلین
ایسا کیوں نہیں کرتے کہ ایک دھاگہ کھولیں اور اسی میں سب لطیفے لکھتے جائیں۔
جی بھائی محفل میں نووارد ہوں اس لئے مکمل ترتیب سمجھ نہیں پایا۔ان شاء اللہ اب ایک ہی دھاگے میں تمام تطائف کو جمع کروں گا۔تشکر
 
Top