مبارکباد مبروک یا دس ہزاری فرخ منظور

معلومات بہم پہنچانے کا بہت شکریہ لیکن میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ دس ہزار مراسلے اور موضوعات 1182۔ ایں چکر است؟ :)
اس کا چکر یہ ہے کہ آپ کی زیادہ تر ایکٹیوٹی پسندیدہ کلام زمرے میں رہی ہے جہاں آپ نے شعرا کے کلام شریک کرنے کا کام زیادہ کیا ہے۔ نئے دھاگوں کے مقابلے اپنے اور دوسروں کے دھاگوں میں تبصروں کا تناسب نسبتاً کم رکھا ہے۔ اس لیے آپ کے ہر سو پیغام میں تقریباً بارہ پیغامات نئے دھاگوں کی شکل میں رہے ہیں بقیہ اٹھاسی پیغامات تبصروں کی صورت۔ :) :) :)

آپ کے شروع کردہ تمام دھاگوں کے عنوانات کی فہرست ہمارے پاس ٹیکسٹ فائل کی صورت قیمتاً دستیاب ہے۔ :) :) :)
 
فرخ منظور

لائبریرین

بہت شکریہ! مگر یہ قیمتاً کا کیا چکر ہے؟ :) یعنی مجھے اپنی معلومات حاصل کرنے کی قیمت ادا کرنا پڑے گی؟ اور وہ قیمت کیا ہے؟
 
آپ کی معلومات تو آپ کے سامنے کھلی پڑی ہے، جیسے ہم حاصل کر سکتے ہیں ویسے آپ کر سکتے ہیں۔ ہم تو بس ڈیٹا کلین کرنے اور مجموعی طور پر وقت صرف کرنے کا معاوضہ طلب کریں گے۔ کام کی نوعیت دیکھتے ہوئے فی الحال ہماری خدمات "کم سے کم" دو سو امریکی ڈالر فی گھنٹہ کی شرح پر بشرط فرصت حاصل کی جا سکتی ہیں۔ :) :) :)
 
عمران اسلم

محفلین
مبروک جناب فرخ۔ اللہ کرے آپ دس ہزاری سے دسیوں بیسیوں لاکھ تک پہنچیں۔
فرخ صاحب کی کلاسیکل شاعری کی شراکت ہمیشہ عمدہ اور بہترین ہوتی ہے۔
 
Top