تعارف مبشر شاہ

مبشر شاہ

محفلین
میرا نام مبشر شاہ ہے
گوجرانوالہ سے تعلق ہے
انٹر نٹ پر ایک عرصہ سے تحفظ ختم نبوت پر کام کر رہا ہوں حال ہی میں اپنا ایک اردو فورم بھی بنایا ہے بنام ختم نبوت فورم اگرچہ مجھے فورم چلانا نہیں آتا مگر کچھ مہربان فورم کے تکنیکی معاملات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اردو محفل میرا پسندیدہ فورم ہے جہاں کافی علمی شخصیات سے ملاقات ہو جاتی ہے اگرچہ میں اس فورم کی پوسٹنگ کو صرف وزٹ کرتا ہوں کمنٹس بہت کم دیتا ہوں کیوں کہ ایک آدھ دفعہ کسی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی جسارت کی تھی لیکن تھریڈ کے شرکاء نے ہمیں کم علمی کی یادہانی دلا کر بدظن کر دیا اور تب سے کسی تھریڈ میں حتیٰ الامکان بات کرنے سے جی چراتا ہوں
 

نایاب

لائبریرین
محترم مبشر شاہ صاحب محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" علم و ادب و اخلاق " یہاں سب کا امام ہے ۔۔۔۔ آپ کھلے دل کمنٹس کیا کریں ۔
کوئی آپ کے کمنٹس پر معترض نہ ہوگا ۔
مبشر ہیں آپ سو گمان واثق کہ " مبشرات " سے اتحاد و اتفاق کو رواج دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک آدھ دفعہ کسی پوسٹ پر کمنٹ کرنے کی جسارت کی تھی لیکن تھریڈ کے شرکاء نے ہمیں کم علمی کی یادہانی دلا کر بدظن کر دیا
آپ نے یقیناً کسی مذہبی یا سیاسی دھاگے پر بات کی ہوگی۔ ان زمرہ جات کو اردو محفل کا دارالافتاء سمجھیے۔ ویسے اگر آپ بتا سکیں کہ کس عالم نے آپ کو یاددہانی کروائی؟ :)

گرچہ آپ کافی پرانے رکن ہیں۔ پھر بھی خوش آمدید۔ :)
 
خوش آمدید۔ یہاں پر تو بہت سے طالب علم بھی ہیں میرے جیسے ، لیکن گفتگو جاری رہتی ہے۔
اگر کسی نے آپ کو بدظن کر دیا تو یقین رکھیں یہاں محبت کرنے والے زیادہ ہیں۔ فکر نا کریں:)
 

مبشر شاہ

محفلین
تمام احباب کا شکریہ
اپنا تعارف کروانے سے قبل میں اہل محفل سے بدگمانی کر بیٹھا تھا کہ میرے تعارف کو ہنگامہ محفل میں خوردبرد ہونا پڑے گا کوئی بھی اپنی رائے دینے نہیں آئے گا لیکن اتنے صاحبان کی موجودگی کو دیکھ کر اپنی بد گمانی پر شرم سار سا ہوں ۔اللہ مجھے معاف کر دے
جو ہوا سو ہوا آپ کی حوصلہ افزائی سے تمام غم کافور ہوگئے ہیں ،میں تو اول درجہ کاطالب علم ہوں ۔آپ اساتذہ سے پہلے بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور آئندہ بھی سیکھوں گا میں تو فی الوقت محفل میں زین فورو کے تکنیکی معاملات سیکھنے آیا ہوں ، سو میں سے قریب چالیس فیصد سیکھ چکا ہوں ، یہ تقریبا ایک ماہ میں سیکھا ہے ، بقیہ ساٹھ فیصد آپ مجھے سکھا دیں تا کہ محفل میں آنے کا مقصد پورا ہو جائے ۔
فی الوقت ایک تھریڈ آپ کی توجہ کے لیے جس کو کچھ علم ہو تو ضرور بتائیں شکریہ
 
proxy.php
 
Top