متعدد براوزر میں سائٹ چیک کرنا

ابو یاسر

محفلین
قارئین کرام
مجھے اپنی ویب سائٹ جو کہ میں نے فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کے حساب سے بنائی ہے دوسرے براوزر پر جیسے کہ آئی ای 7 یا8 جو بالترتیب وستا اور دینڈوز 7 پر چلتے ہیں ، چیک کرنا ہے۔
ایک ہی پی سی پر ایک ہی نظام (ونڈوز ایک پی ) پر ایک ہی پروگرام آئی ای کے دوسرے نسخے کیسے انسٹال کیا جائے؟
کوئی سافٹ ویئر ہے جس سے دوسرے براوزر بشمول آئی ای کروم یعنی سارے ایک ساتھ چیک کر سکیں؟؟
 

میم نون

محفلین
یہ والا سافٹوئیر انسٹال کر لیں:
http://www.virtualbox.org/

اس سے آپ اپنے کمپیوٹر میں جتنے چاہیں سسٹم انسٹال کر سکتے ہیں۔
جو سسٹم آپ انسٹال کریں گے انکے لیئے الگ پارٹیشن نہیں بنانا ہو گا بلکہ آپکی ونڈو میں ہی ایک فائل بن جائے گی جسے آپ جب چاہیں حتم کر کے اس آپریٹینگ سسٹم کو بغیر کسی نقصان کے حذف کر سکتے ہیں۔

اسکی مدد سے آپ ہر طرح کے سسٹم چلا سکتے ہیں۔

میں اسے وائرس کو چیک کرنے کے لیئے استعمال کر چکا ہوں کہ مین سسٹم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، اور اسکی مدد سے ونڈو پر اوبنٹو بھی چلائی ہے۔
 
اس کام کے لئے کچھ کامرشیل سولیوشن بھی ہیں لیکن آپ فری حل چاہتے ہیں تو براؤزر شاٹس استعمال ر کے دیکھیں۔ بہت پہلے استعمال کیا تھا اب علم نہیں کہ یہ کس حال میں ہے۔ :)
 

mfdarvesh

محفلین
VitualBox میں پورا operating system انسٹال کرنا پڑتا ہے، سعود بھائی کا طریقہ شائد زیادہ کارآمد ہو
 

dehelvi

محفلین
میری معلومات نیز میرے تجربہ کے مطابق ویب کے اطلاقیے جانچنے کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر (جو کہ ونڈوز میں موجود ہوتا ہی ہے) کے علاوہ موزیلا فائر فوکس اور کروم یا پھر اوپرا انسٹال کرلیں۔ تمام برائوزرز پر رونما ہونے والے نتائج صرف انہی تینوں میں چیک ہوجائیں گے۔
 

ابو یاسر

محفلین
الگ الگ سافٹویئر ہوتے تو کوئی بات نہیں تھی مگر
یہاں سعودی میں زیادہ تر ڈیزائنرس اور پروگرامرس ایکس پی یوز کرتے ہیں جس میں آئی ای 6 یا 7 ہوتا ہے۔
عام طور پر نئے لیپ ٹاپ کے ساتھ ونڈوز 7 آتا ہے جس میں آئی ای 8 ہوتا ہے۔
اب مجھے ڈیزائن کرنا تھا تو میں نے فائر فاکس اور آئی ای 6 پر کر دیا مگر میرے باس کے پاس ونڈوز 7 ہے جس پر سائٹ کھلتی تو ہے
مگر ایک دم چھوٹی سی اور سیٹنگ کچھ کا کچھ، اس لیے مجھے اس کی مناسبت سے سائٹ کو ڈھالنے کے لیے آئی ای 8 کی ضرورت ہے مگر میں 6 پر بھی کام کرنا چاہ رہا ہوں تو میں کوئی ایسا طریقہ ڈھونڈ رہا تھا جس سے آئی کے تمام ورژن ایک سسٹم کے تحت آ جائیں۔
نا کہ جیسا آپ نے کہا ، اس طرح تو ہر کوئی کرتا ہی ہے مگر بات ورژنس کی ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
یہ والا سافٹوئیر انسٹال کر لیں:
http://www.virtualbox.org/

میں اسے وائرس کو چیک کرنے کے لیئے استعمال کر چکا ہوں کہ مین سسٹم کو کوئی نقصان نہیں ہوتا، اور اسکی مدد سے ونڈو پر اوبنٹو بھی چلائی ہے۔
بھائی میں نے بھی آپ کے بتانے کے حساب سے ورچوئل باکس استعمال کیا اور ونڈو 7 انسٹال کیا
آپ نے اسے استعمال کیا ہے اس لیے آپ کو شاید معلوم ہوگا یہ سوچ کر کچھ پوچھنا چاہ رہا ہوں
میں جب ونڈو 7 چلاتا ہوں تو یہ انتہائی چھوٹی اسکرین پر نظر آتا ہے، ریزولوشن 800x 600
اس کو چلاتے وقت صرف اسی پر ماوس رہتا ہے بنیادی ونڈو (ایکس پی ) پر کوئی کام ہوتو کیسے جائیں؟
میرے پی سی میں دو ڈرائیو ہیں لیکن ورچول باکس چلانے کے بعد یہ صرف سی ہی دکھاتا ہے وہ بھی ونڈو 7 والے دستاویز کے ساتھ
یعنی مجھے اپنی ساری ویب سائٹ کی فائلیں یا اس کا ڈرایئو تک نظر نہیں آ رہا۔

امید ہے کچھ اہل علم اس مسئلے کا حل کریں گے
پیشگی شکریہ
 

میم نون

محفلین
یہ تمام کام کرنے کیلیئے آپکو Guest Additions انسٹال کرنا ہو گا۔

اسکے بارے میں تمام معلومات آپکو یوزر مینویل کے صفحہ نمبر 53 پر مل جائیں گی:
http://dlc.sun.com.edgesuite.net/virtualbox/4.0.2/UserManual.pdf

جہاں تک مجھے یاد ہے Virtual box کے آخری ورژن میں ورچویل اپریٹنگ سسٹم کی کھڑکی خود بخود ہی سکرین کے مطابق ہو جاتی ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا تو گیسٹ اڈیشن انسٹال کر لیں۔

اگر مزید سوالات ہوں تو ضرور آگاہ کیجیئے، اس وقت طبیعت ٹھیک نہیں اس لیئے تفصیلی جواب دینے کی بجائے یوزر مینویل کی طرف بھیج رہا ہوں۔
 
Top