متفرق کھانوں کی تراکیب - یوٹیوب وغیرہ سے

محمداحمد

لائبریرین
مجھے کھانے پکانے کا اتفاق بہت کم ہوتا ہے۔ بہت زیادہ شوق بھی نہیں ہے نہ ہی زیادہ وقت ملتا ہے۔

لیکن پھر بھی کبھی کبھی کچھ کھانوں کی تراکیب اچھی لگتی ہیں اور سوچتا ہوں کہ کسی دن اپنے ہاتھوں سے یہ بنا کر دیکھوں۔ کبھی کبھی کچھ ترکیبیں بیگم صاحبہ کو بھی بھیج دیتا ہوں، ان میں سے معدودے چند کی عزت افزائی بھی ہو جاتی ہے، باقی چیٹ باکس میں کہیں کھو جاتی ہیں۔ :)

اس سلسلے میں، میں اور آپ یوٹیوب یا دیگر ذرائع سے تحریری یا ویڈیو کی شکل میں اپنے پسندیدہ کھانوں کی تراکیب شامل کر سکتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مجھے زیادہ تر وہ تراکیب پسند آتی ہیں جو کھانے کے بجائے ریفرشمنٹ کا کام کریں اور کام وقت میں کم سے کم اجزاء کے ساتھ بن جائیں۔

درج ذیل ترکیب میں آلو کے کباب (کٹلس) بنانے کا طریقہ سکھایا گیا ہے۔


اگر آپ اس ڈش کو اس سے بہتر طریقے سے بناناجانتے ہیں، یا کسی ایسی ترکیب تک رسائی ہے تو شئر کیجے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کیرامل پاپ کارن (گڑ سے بنے پاپ کارن)، یہ میں نے ایک بار گھر پر بنائے تھے بچوں کے لئے۔ لیکن اب یہ یاد نہیں کہ وہ ریسیپی کون سی تھی۔

یہ بھی اسی طرح کی ریسیپی ہے۔

 

وجی

لائبریرین
ہمس بنانے کی کافی ترکیبیں دیکھیں ہیں مگر ویسا بنتا ہی نہیں
کیا آپ کی نظر میں کوئی ترکیب۔
 
Top