تعارف متلاشی

خلیلی

محفلین
نام : ساجد منیر۔ تعلق لاہور سے مگر اک مدت سے امارات میں مقیم ہوں۔ شوق: پڑھنا، شطرنج کھیلنا اور صوفیانہ موسیقی سننا۔
ظاہری عمر سکھانے کی مگر اصلی عمر ابھی تک سیکھنے پہ اٹکی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ فضلاء کی اس محفل سے چند حرف میرے بھی پلے پڑجائیں اور سفر بہتر ہو جائے۔ اس سے شاید اپنی پہچان اپنے حوالے سے کرنے کے قابل ہو سکوں۔
آس محفل سے میرا تعارف محمود غزنوی صاحب نے کرایا جس کے لیئے انکا شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خوش آمدید ساجد منیر۔ میں بھی امید کرتا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
اور محمود غزنوی کا بھی شکریہ جو آپ کو یہاں تک لائے۔
 
ساجد

محفلین
ساجد منیر ، اردو محفل پہ خوش آمدید۔ بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ محفل پہ ایک اور ساجد کا اضافہ ہو گیا۔
اپنے بارے مزید بتائیے ۔ تعلیم کہاں تک حاصل کی؟ مشاغل کیا ہیں؟ کب سے امارات میں مقیم ہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔
 
ساجد

محفلین
اور ہاں یاد آیا محمود غزنوی کا شکریہ ادا کرنا بھی لازم ہے۔
محمود غزنوی ، بہت شکریہ ۔
 
خلیلی

محفلین
شکریہ ساجد صاحب،یوں لگ رہا ہےجیسے اپنا ہی شکریہ اداء کر رہا ہوں۔:grin: تعلیم ہائی اسکول تک ہے۔ امارات میں 1974 سے مقیم ہوں۔ مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں بہ بطور کوالٹی کوارڈینیٹر کام کر رہا ہوں۔ سروے اور پرفارمینس کے تجزیئے میرا بنیادی کام ہے۔مداح ہوں، شگفتہ ادب میں‌ مشتاق احمد یوسفی کا، اور ادب الاداب میں محمود غزنوی صاحب کا۔
 
ساجد

محفلین
شکریہ ساجد صاحب،یوں لگ رہا ہےجیسے اپنا ہی شکریہ اداء کر رہا ہوں۔:grin: تعلیم ہائی اسکول تک ہے۔ امارات میں 1974 سے مقیم ہوں۔ مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں بہ بطور کوالٹی کوارڈینیٹر کام کر رہا ہوں۔ سروے اور پرفارمینس کے تجزیئے میرا بنیادی کام ہے۔ شگفتہ ادب میں‌ مشتاق احمد یوسفی کا، اور ادب الاداب میں محمود غزنوی صاحب کا۔
ماشاءاللہ بڑے لمبےعرصہ سے آپ پردیس میں ہیں۔
شگفتہ ادب میں آپ کا انتخاب بہت خوب ہے۔
 
ساجد

محفلین
شکریہ ساجد صاحب،یوں لگ رہا ہےجیسے اپنا ہی شکریہ اداء کر رہا ہوں۔:grin: تعلیم ہائی اسکول تک ہے۔ امارات میں 1974 سے مقیم ہوں۔ مقامی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی میں بہ بطور کوالٹی کوارڈینیٹر کام کر رہا ہوں۔ سروے اور پرفارمینس کے تجزیئے میرا بنیادی کام ہے۔ شگفتہ ادب میں‌ مشتاق احمد یوسفی کا، اور ادب الاداب میں محمود غزنوی صاحب کا۔
ان کے ادب کے تو ہم بھی معترف ہیں بس ڈر لگتا رہتا ہے کہ پھر سے تلوار اٹھا کر فتوحات پہ نہ نکل پڑیں:)۔
 
خلیلی

محفلین
خوش آمدید۔ ۔ ۔ ۔
حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن
کہتے ہیں ملائک کہ دل آویز ہے مومن:)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم کے دریا سے نکلے غوطہ زن گوہر بہ دست
وائے محرومی ! خزف چینِ لبِ ساحل ہوں میں

ہے مری ذلّت ہی کچھہ میری شرافت کی دلیل
جس کی غفلت کو مَلک روتے ہیں وہ غافل ہوں میں
 
خلیلی

محفلین
ان کے ادب کے تو ہم بھی معترف ہیں بس ڈر لگتا رہتا ہے کہ پھر سے تلوار اٹھا کر فتوحات پہ نہ نکل پڑیں:)۔
محمود فتوحات سے باز نہیں رہ سکتے۔ ان کے ہم نام فتوحاتِ ہند میں مصروف رہے تو یہ موصوف فتوحاتِ مکیہ میں مشغول۔
ِِ
 
Top