متن سے سپیس غائب

الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل متن کو اصل صورت میں کیسے لایا جائے؟
ر‌ضائیکوغلطاوڑھےبیٹھیژوبکیقرہالعیناورعظمٰیکےپاسگھرکےذخیرہسےآناًفاناًڈشمیںثابتجو،صراحیمیںچائےاورپلیٹمیںزردہآیا۔
کوئی الگورتھم تجویز کیجیے؟
اصل متن
ر‌ضائی کو غلط اوڑھے بیٹھی ژوب کی قرہ العین اور عظمٰی کے پاس گھر کے ذخیرہ سے آناً فاناً ڈش میں ثابت جو، صراحی میں چائے اور پلیٹ میں زردہ آیا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو ڈکشنری سے مدد لینی ہوگی، لیکن پھر بھی ژوب جیسے الفاظ نہیں‌ ملیں گے۔ اس کے لئے بہتر ہے کہ اس سے پہلے اور بعد والے لفظ‌کو الگ کرتے وقت ژوب جیسے الفاظ جو درمیان میں ہوں، کو الگ لفظ‌ما ن لیا جائے
 

الف عین

لائبریرین
کوئی ترکیب نہیں میرے خیال میں تو۔ لفظ کی تعریف ہی یہ ہوتی ہے کہ حروف کا جو مجموعہ سپیس سے جدا کیا گیا ہو۔ اگر سپیس نہیں ہے تو محض عقلِ شریف استعمال کر کے سپیس کا اضافہ کر کے الفاظ الگ الگ کرنے ہوں گے۔
ہاں اگر آپ نے کوئی پیٹرن ڈھونڈھ لیا ہے، جیسے مکمل متن میں ’ی‘ اگلے لفظ سے جڑ گئی ہے، تو ورڈ یا دوسرے ورڈ پرویسسر میں فائنڈ رپلیس کمانڈ دے سکتے ہہیں۔
فائنڈ ی
رپلیس ود ی پلس سپیس
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس طرح‌کا مسئلہ پیش آ سکتا ہے کیونکہ ہمارے ہاتھ زیادہ تر کتب ہاتھ سے ہی لکھی گئی ہیں۔ کمیپوٹر کا استعمال اب کچھ برسوں سے بڑھا ہے۔ لیکن یہ مسئلہ بہت ہی محدود نوعیت کا ہوگا جو پروف ریڈنگ میں کور ہو جائے گا
 
Top