متن میں‌ اعراب کے بغیر لفظ کی تلاش کا کوئی طریقہ

طمیم

محفلین
کیا تلاش کا کوئی ایسا طریقہ کار موجود ہے کہ عربی یا اردو ‌متن میں‌سے اردو یا عربی کا لفظ تلاش کرتے ہوئے اعراب کو نظر انداز کردیا جائے ۔ یعنی متن میں‌اگر اعراب بھی لگے ہوں تو تلاش کرتے وقت بغیر اعراب کے لکھنے پر لفظ ظاہر ہوجائے۔ مثلاً م س ورڈ میں تو اردو زبان میں نعمت لکھنے پر انعمت ظاہر ہوگیا تھا لیکن مستقیم لکھنے پر کچھ نہیں ملا۔
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ۔ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ
یہی متن اگر ویب سائٹ پر لگایا جائے اور پھر ویب پر تلاش کیا جائے تو کچھ تلاش نہیں ہوتا۔
کیا اس سلسلہ میں کوئی مدد کرسکتا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
سوال یہ بھی ہے کہ آپ کا متن اردو ہے یا عربی۔ یعنی ممکن ہے کہ مستقیم میں ’ی‘ آپ نے اردو کی ٹائپ کی ہو، اور اصل متن میں عربی کی ی ہو۔ یہ دونوں مختلف یونی کوڈ قدریں رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہ، ک کا بھی مسئلہ ہے۔ ہمزہ کی بھی مختلف صورتیں ممکن ہیں۔ ۂ، ۂ اگ الگ کیرییکٹرس ہیں۔
 

طمیم

محفلین
اعراب کے بغیر الفاظ کی تلاش

سوال یہ بھی ہے کہ آپ کا متن اردو ہے یا عربی۔ یعنی ممکن ہے کہ مستقیم میں ’ی‘ آپ نے اردو کی ٹائپ کی ہو، اور اصل متن میں عربی کی ی ہو۔ یہ دونوں مختلف یونی کوڈ قدریں رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہ، ک کا بھی مسئلہ ہے۔ ہمزہ کی بھی مختلف صورتیں ممکن ہیں۔ ۂ، ۂ اگ الگ کیرییکٹرس ہیں۔

محترم قیصرانی صاحب اور محترم اعجاز صاحب آپ کا شکریہ ۔ عربی اور اردو میں یونی کوڈ کی قدریں مختلف ہیں ۔اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے متن کو تو کسی ایک زبان کی قدروں میں‌تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن میرا اصل سوال یہ ہے کہ کسی ویب سائٹ پر اعراب کے ساتھ لگائے گئے متن میں‌سے اعراب کے بغیر لفظ تلاش کرنا کس طرح ممکن ۔ کیا اس کے لئے کوئی خاص طریقہ کار ہے؟ مثلا Crulp والوں کی آن لائن ڈکشنری میں‌لفظ کی تلاش اعراب کے بغیر بھی ہوجاتی ہے ۔ مثلا

طارم خضرا

طارُمِ خَضْرا

درج بالا الفاظ کوم س ورڈ میں‌تلاش کرنے پر اعراب کے بغیر تلاش بھی ممکن ہے ۔ لیکن جب ان الفاظ کو HTML فائل میں‌لکھتا ہوں تو اعراب کے بغیر تلاش کرنے پر اعراب کے ساتھ والے لفظ کو نہیں‌دکھلاتا۔
 
Top