مجبوری

شمشاد

لائبریرین
عباسی صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ کون سے براؤزر استعمال کر رہے ہیں؟
 

الف عین

لائبریرین
عباسی، اوپیرا کے علاوہ سارے براؤزرس میں یہاں ڈفالٹ کی بورڈ سے ہی اردو ٹائپ کی جا سکتی ہے۔ اپنے براؤزر کی سیٹنگ چیک کریں، ممکن ہے آپ نے جاوا سکرپٹ غیر فعال کر دی ہو۔
 
محترم عباسی صاحب۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گذرے گا۔

محفل کا طے شدہ کی بورڈ استعمال کرنا کسی کے لئے بھی قطعی مجبوری نہیں ہے۔ ہاں بیشتر احباب کے لئے اس میں خاصی سہولت ہے اس لئے یہ طے شدہ ہے۔ آپ اس میں عارضی یا مستقل تبدیلی کر سکتے ہیں۔ عارضی تبدیلی کے لئے پیغام کے خانے کے بائیں جانب یا ٹھیک نیچے اس آئیکن
lang_icon_urdu.gif
پر کلک کریں۔ یا کی بورڈ شارٹ کٹ Ctrl + SPACEBAR دبائیں۔ اس سے پیغام کے خانے کا رنگ سبز کے بجائے بنفشئی ہو جائے گا۔ اور اس میں آپ کا ڈیفالٹ کی بورڈ کام کرے گا۔

مستقل تبدیلی کے لئے آپ کو اپنی پروفائل میں جا کر وہاں ترتیبات تبدیل کرنی ہوں گی۔ تحریری خانے کے لئے کم از کم تین انتخابات موجود ہیں۔ :)

اس کے علاوہ جو احباب گوگل ٹرانسلٹریشن کی مدد سے لکھنے کے عادی ہیں ان کے لئے بھی محفل میں کچھ تھیم مہیا کرائے گئے ہیں۔

امید ہے کہ آپ کی تشفی ہو گئی ہوگی۔ اگر مزید کوئی مشکل درپیش ہو تو ہمیں بلا تکلف حکم دیں۔ ہمیں آپ کی خدمت کرکے مسرت ہوگی۔
 
اس میں کوئ شک نہیں کہ غلطی میری تھی، میں نے بورڈ کو سبز نہیں کیا۔ بہر حال مدد کیلےء مشکور ہوں۔ میں نے فورم میں ایک گروپ شروع کیا ہے ۔زبانی چٹخارے ادبی زبان میں لسانی ذایقہ کا لطف اٹھاےء آپ سبھی شامل ہوں والسلام
 
Top