بیگم جمیلہ تازہ تازہ بیوہ ہوئیں تھیں اور شوہر کے سوئم پر گھر پر تعزیت کے لئے آنے والوں کو بتا رہی تھیں ۔ " جمیل صاحب انتہائی وفادار، فرمانبردار، اورسعادت مند شوہر تھے ۔ پرسوں بارش کی وجہ سے مجھے کھانا پکانے دیر ہوگئی مجھے سخت بھوک لگ رہی تھی ، اس لئے میں نے ان سے کہا نکڑ کی دوکان سے گرم گرم نہاری لے آؤ ۔ وہ باہر گئے اور آدھے گھنٹے بعد بھی واپس نہ آئے تو میں ان کی تلاش میں نکلی ۔ وہ سڑک پر چاروں شانے چت پڑے تھے ۔ ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی ۔ متعدد لوگوں نے انھیں گھیرے میں لے رکھا تھا ۔"
" پھر آپ نے کیا کیا ؟" ایک خاتون نے پوچھا ۔
" میں گھر واپس آگئی ۔" انھوں نے بتایا " اور مجبورا فریج سے انڈے نکال کر آملیٹ بنا نے بیٹھ گئی ۔"
" پھر آپ نے کیا کیا ؟" ایک خاتون نے پوچھا ۔
" میں گھر واپس آگئی ۔" انھوں نے بتایا " اور مجبورا فریج سے انڈے نکال کر آملیٹ بنا نے بیٹھ گئی ۔"