کاشف اکرم وارثی
محفلین
محترم دوستوں اور قابل احترام بہنوں
السلامُ علیکم
لیجئیےاردو محفل کی اس عدالت میں آپکا مُجرم حاضر ہے
بہت دنوں سے ایک ہیڈ لائن چل رہی ھے کہ 80٪ سے 100 ٪ ہونے کے لیے تعارفی عدالت میں حاضری دی جاووے ۔پس مجرم حاضر ہے شناخت کے لیے۔
میرا جُرم یہ ہے کہ ایک دِن گوگل پر سرچ کرتے ہُوئے اردو کی اس محفل میں آپُہنچا اور پھر یہ محفل ایسی پسند آئی کہ آپ سب کا ڈھیروں قیمتی وقت چُرا بیٹھا اور اس چُوری کا کُچھ ایسا چسکہ پڑا کہ یہیں ڈیرا جمالیا کہاں لوگ بُلاتے اور ہم اکڑ کر کہہ دیتے کہ ٹائم ہی نہیں ملتا کہیں جانے کیلئیے ۔ اور کہاں اب یہ حالت ہے کہ یہاں بن بُلائے آئے تھے اور اب جانے کو دِل نہیں چاہتا۔
میری اردو محفل کی معزز عدالت سے گُزارش ہے کہ میری اس حرکت پہ مجھے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور میرے پاؤں کی بیڑیوں کو اتنی سختی سے باندھا جائے کہ چاہتے ہوئے ہم بھی کبھی اس کمرہ عدالت سے باہر نہ جاسکیں
اس کے علاوہ جو کبھی نادانستگی میں کوئی بھول مجھ سے سرزرد ہوجائے تو اِن بیڑیوں کو مزید کَس دِیا جائے
اب میں اپنی شناخت پیش کررہا ہوں تاکہ معزز عدالت میرا مجرمانہ ریکارڈ اپنے پاس بطور سند محفوظ رکھ سکے
میرا مکمل نام کاشف اکرم وارثی ہے
روزگار کا ذریعہ کویت کی ایک کمپنی ہے جس میں بندہ بطور سلیز اینڈ سروس انجینیر کام کرتا ھے۔ اور کویتی عوام کے لیے پانی کو صاف کرنے والی مشنییں بناتا ھے ۔
مستقیل رہائش پاکستان کے دل " لاہور" میں ہے
بندہ شادی کی زنجیر میں بندہ ہوا ھے ۔ اور دو عدد بیٹوں کا ابو جان ھے ۔