مجموعۂ نظم علامہ شبلی نعمانی ڈاؤنلوڈ کریں۔

عثمان

محفلین
آہا۔۔۔
شبلی کے قدردان اپنی یونیورسٹی میں بھی موجود ہیں۔ :)
روبارٹس لائبریری میں جاتا رہا ہوں۔ غالبا بارہویں منزل پر اردو کی کتابوں کی چند شیلف ہیں۔ لیکن کوئی بہت زیادہ مواد نہیں ہے۔ البتہ عربی ، فارسی اور عبرانی کتابوں سے فلور بھرا پڑا ہے۔ وجہ غالبا وہی ہے کہ ہم اہل اردو مطالعہ سے کوئی بہت شغف نہیں رکھتے۔ جبکہ عربی فارسی پڑھنے والے آپ کو ڈھیروں نظر آئیں گے۔ اردو کے سیکشن میں تو معلوم ہوتا ہے کہ میں ہی کتابیں ایشو کرواتا ہوں۔
 

عثمان

محفلین
منٹو کے افسانے مجھے پاکستان میں پڑھنے کا موقع نہیں ملا تھا۔
یہ سب میں نے لائبریری کے فلور پر بیٹھ کر پڑھے۔ قدآور کھڑکیوں کے سامنے۔۔۔ٹورنٹو کی برف باری میں۔
کیا دن یاد دلا دیے صاحبان۔
معذرت!۔۔۔ میں اپنے ترنگ میں موضوع کسی اور طرف ہی لے گیا۔
 

الف عین

لائبریرین
با قاعدہ پلان بنا کر اس کو برقیایا جائے، شگفتہ کو متوجہ کرتا ہوں۔ شمشاد تو بس چراغ جلانے کے منتظر ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں ہمیں اردو ورلڈ کی فکر نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اردو ویب کے علاوہ ہر کسی سائٹ پر اغلاط کی بھرمار ہوتی ہے۔ اس لئے ہمیں نئے سرے سے ہی ٹائپ کرنا چاہیے۔ شمشاد بھائی میں جلد ہی صفحہ 34 اور 35 کا انتظام کرتا ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بات کہ ٹائپ کرنے کے بعد اس پوسٹ کہاں کرنا ہے۔ اس کی بھی نشاندہی کر دیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ربط تو میں نے اسی جملے میں دے دیا تھا، اردو ورلڈ لفظ میں شمشاد، لیکن فرخ کی بات بھی درست ہے۔ اس کی پروا نہ کریں
 

الف عین

لائبریرین
شمشاد کا شکریہ ادا کرنے سے کیا فائدہ، جن انسان کہاں ہوتے ہیں جن کو ایسی معمولی باتوں سے حوصلہ بڑھایا جا سکے!!
 

فرخ منظور

لائبریرین
شمشاد بھائی۔ آپ نے ہو بہو کتاب کے فارمیٹ پر ٹائپ کر دیا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ اسے سمپل ٹیکسٹ میں کاپی کرنا ایک مسئلہ ہو گا۔ اس کا کوئی حل ہے؟ اور میری عرض ہے کہ دوسری کتاب کو سمپل ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہی ٹائپ کیجیے گا تاکہ اسے جو بھی فارمیٹ دینا چاہیں دیا جا سکے۔ ایک بار پھر بہت شکریہ!
 
Top