مجھےاب ڈر نہیں لگتا

نیلم

محفلین
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
کسی کے دُورجانے سے
تعلق ٹوٹ جانےسے
کسی کےمان جانےسے، کسی کےرُوٹھ جانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
کسی کوآزمانےسے،کسی کےآزمانےسے
کسی کو یاد رکھنےسے ،کسی کو بھول جانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
کسی کو چھوڑجانےسے،کسی کےچھوڑجانےسے
نہ شمع کوجلانےسے،نہ شمع کوبُجھانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
اکیلےمسکرانےسے،کبھی آنسوبہانےسے
نہ اس سارے زمانےسے،حقیقت سے فسانے سے
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
کسی کی نارسائی سے،کسی کی پارسائی سے
کسی کی بےوفائی سے،کسی دُکھ انتہائی سے
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
نہ تو اس پاررہنےسے،نہ تواُس پاررہنےسے
نہ اپنی زندگی سے،نہ اک دن موت آنےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا.
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
کسی کے دُورجانے سے
تعلق ٹوٹ جانےسے
کسی کےمان جانےسے، کسی کےرُوٹھ جانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
کسی کوآزمانےسے،کسی کےآزمانےسے
کسی کو یاد رکھنےسے ،کسی کو بھول جانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
کسی کو چھوڑجانےسے،کسی کےچھوڑجانےسے
نہ شمع کوجلانےسے،نہ شمع کوبُجھانےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا
اکیلےمسکرانےسے،کبھی آنسوبہانےسے
نہ اس سارے زمانےسے،حقیقت سے فسانے سے
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
کسی کی نارسائی سے،کسی کی پارسائی سے
کسی کی بےوفائی سے،کسی دُکھ انتہائی سے
مجھےاب ڈر نہیں لگتا
نہ تو اس پاررہنےسے،نہ تواُس پاررہنےسے
نہ اپنی زندگی سے،نہ اک دن موت آنےسے
مجھےاب ڈرنہیں لگتا.
خوب
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے تو اب فقط اس بات کا ڈر ہے
کہ مجھ کو ڈر نہیں لگتا
کہ ڈر اور خوف تو انسان کی فطرت میں رکھا ہے
اگر فطری تقاضوں سے کوئی محروم ہو جائے
توپھر اس کے عناصر میں
توازن
کی کوئی صورت نہیں رہتی
مجھے اس بات کا ڈر ہے
کہ مجھ کو ڈر نہیں لگتا
 

نیلم

محفلین
لیکن ایسا بھی تو ہوتاہےناکہ
مشکلیں اتنی پڑی مجھ پہ کے آسان ہوگئی.

مجھے تو اب فقط اس بات کا ڈر ہے
کہ مجھ کو ڈر نہیں لگتا
کہ ڈر اور خوف تو انسان کی فطرت میں رکھا ہے
اگر فطری تقاضوں سے کوئی محروم ہو جائے
توپھر اس کے عناصر میں
توازن
کی کوئی صورت نہیں رہتی
مجھے اس بات کا ڈر ہے
کہ مجھ کو ڈر نہیں لگتا
 
Top