تعارف مجھے انس کہتے ہیں

انس

محفلین
السلام علیکم۔میرا نام انس ہے۔میں مدینہ منورہ میں رہتا ہوں۔میں تیسری جماعت میں پڑھتا ہوں۔میرے سکول کا نام دارالہجرہ انٹر نیشنل سکول ہے۔میرے پاپا پڑھنے کے لئیے مجھے اگلے مہینے پاکستان بھیج رہے ہیں۔مجھے پاکستان بہت اچھا لگتا ہے لیکن مما اور پاپا کے بگیر مزا نہیں آئے گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید انس بیٹا، آپ تو ماشاءاللہ بہت مبارک شہر میں رہ رہے ہیں۔

میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کو آپ کو تعلیم میں کامیاب کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید انس بیٹے۔ اور بہت سی دعائیں بھی۔ مما اور پاپا کا بھی شکریہ ادا کر دو کہ شاید وہی آپ کو یہاں لائے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محفل پر خوش آمدید انس۔ امید ہے کہ ادھر وقت اچھا گزرے گا۔ کسی بھی دقت کی صورت میں بلا جھجھک رابطہ کیجئے گا
 
خوش آمدید انس بیٹا اور انکل وارث کی طرح میں بھی تعلیم میں آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں اور یقینا آپ کو پاکستان آ کر بڑا مزہ آئے گا اور شاید امی ابو بھی جلد آپ کے پاس ہوں۔
 

انس

محفلین
خوش آمدید انس بیٹے۔ اور بہت سی دعائیں بھی۔ مما اور پاپا کا بھی شکریہ ادا کر دو کہ شاید وہی آپ کو یہاں لائے ہیں۔

انکل آپ میرے پاپا کو نہیں جانتے؟میرے پاپا آج کل مجھے کمپوتر پر اردو لکھنا سکھا رہے ہین۔ میرے پاپا کا نام ساجد ہے۔آپ سب ان کو مابدولت کے نام سے جانتے ہیں۔میرے پاپا نے مجھے کہا ہے کہ میں یہان اردو لکھوں تو جلدی سے اردو لکھنا آ جائے گی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
turtday2cp.gif



محفل پر خوش آمدید انس۔۔
آپ کو پاکستان میں بھی خوب مزہ آئے گا انشاءاللہ :)
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم!
خوش آمدید​
انس بیٹا آپ عالم پناہ کے صاحبزادے ہیں اس طرح آپ تو "ولی عہد" ہوئے۔:grin:
اور ولی عہد اور شہزادوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے اکثر سلطنت سے باہر جانا پڑتا ہے:)
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہان کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

زینب

محفلین
ارے واہ اتنا چھوٹا سا چنا منا سا مہمان ویلکم سویٹ ہارٹ۔۔۔اتنے سارے انکلز کے ساتھ آنٹی بھی ہیں یہاں:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید انس بیٹے۔ آپ کا نام تو بہت ہی پیارا ہے۔

آپ کی عمر کتنی ہے؟ آپ کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ آپ کتنے بہن بھائی ہو؟ ذرا تفصیل سے لکھو ناں۔
 

دوست

محفلین
بسم اللہ
جی آیاں نوں پاکستان میں۔
اللہ آپ کی پڑھائی مبارک کرے۔
محفل پر خوش آمدید۔
وسلام
 
Top